تازہ ترین

ہفتہ، 4 اپریل، 2020

کھانسی، نزلہ، بخار، سانس کی تکلیف ہو تو ڈاکٹر سے رابطہ قایم کریں:ڈی،ایم

مین پوری/حافظ محمد ذاکر(یواین اے نیوز4اپریل2020)ضلع مجسٹریٹ مہیندر بہادر سنگھ نے آج لاک ڈاؤن کے دوران، گولہ بازار کے قریب، پولیس لائن، جیل چوراہا، عیسن ندی پل، بس اسٹینڈ کے قریب ،پرانی تحصیل، آگرہ گیٹ پولیس چوکی، چندیشور روڈ، کرشنا نگر، گنیش کالونی وغیرہ علاقوں کا دورہ کرکے غریب خاندانوں، عارضی طور پر رہائش پذیرخاندانوںکو کھانے کے پیکٹ مہیا کیے۔غریب، بے سہارا سکندر پورکی روبی، گڑیا، ریشمہ، بی ایم نگر رام بیٹی، سری کانت، کملا نے ایل آئی سی کے پاس مستقل طور پر رہائش پذیر، چندریشور روڈ پر آٹے، چاول، تیل، آلو، مسالوں پر مشتمل کھانے کے پیکٹ تقسیم کیے۔ ضلع مجسٹریٹ ، کچی آبادی میں رہنے والے لوگوں کا حال چال جاننے کے لئے پہنچے اور انہیں کھانے کی کٹ مہیا کرائی ۔مسٹر سنگھ نے سبھی لوگوں سے اپیل کی کہ وہ لاک ڈاؤن کی مکمل پاسداری کریں، کسی بھی صورت میںاپنے گھروں کو نہ چھوڑیں۔ ضلعی انتظامیہ کے اہلکار شہری علاقوں کے ساتھ ساتھ دیہی علاقوں میں بھی دن رات صورتحال پر نظر رکھے ہوئے ہیں۔افسران، ملازمین، غذائی اجناس، ضرورت مندوں، غریبوں کے ساتھ ساتھ تھوک فروشوں، خوردہ راشن فروشوں، سبزیوں، فروٹ ، دودھ بیچنے والوں کو ضروری سامان جو لوگ گلی، گلی ، معقول قیمت پر غلہ، پھل، سبزیاں، دودھ فراہم کرتے ہیں۔

 ان کو بڑی تعداد میں پاس جاری کردیئے گئے ہیں۔کسی بھی ضلع میں ضروری اشیاء کی کمی نہیں ہوگی۔اس کے لئے ضلع انتظامیہ پرعزم ہے۔ افسران، ملازمین کے ذریعہ مسلسل رائے لے رہے ہیں۔ ہر ایک تحصیل میں نائب ضلع مجسٹریٹوں کے ذریعہ ضرورت مندوں تک ضروری اشیائپہنچائی جا رہی ہے۔انہوں نے سب سے اپیلکی کہ وہ اس وبا سے گھبرائیں نہیں، اگر کسی کو کھانسی، نزلہ، بخار، سینے میں درد یا سانس کی تکلیف ہو تو فورا ڈاکٹر سے رابطہ کریں اور اپناطبی معائنہ کر وائیں۔ انہوں نے کہا کہ اگر کسی شخص میں ایسی علامات ہیں تو فوری طور پر محکمہ صحت کے کنٹرول روم کو ٹیلیفون نمبر- 05672- 240251 پر آگاہ کریں، اگر کسی فرد کو کھانے سے متعلق کوئی پریشانی ہو تو ضلع ہیڈ کوارٹر کے کنٹرول روم کا ٹیلیفون نمبر 5672- 234308 پر معلومات دیں۔اس موقع پر ڈپٹی ڈسٹرکٹ مجسٹریٹ صدر راجنی کانت، ایگزیکٹو انجینئر پبلک ورکس ڈپارٹمنٹ انیل کمار، اسسٹنٹ انجینئر پبلک ورکس وغیرہ موجود تھے۔

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں

Post Top Ad