تازہ ترین

اتوار، 5 اپریل، 2020

حکومت ہند کی کورونا وائرس کے پس پردہ تبلیغی مرکز اور مسلمانوں کو بدنام کرنے کی مذموم کوشش،قاری محمد زبیرعرفانی

مسلمانوں پر ظلم و ستم بند کرے مرکزی و ریاستی حکومت
لکھنؤ(یواین اے نیوز5اپریل2020)ان دنوں مرکزی و ریاستی حکومت اپنی ناکامی چھپانے کیلئے  مسلمانوں پر ظلم و ستم کر رہی ہے جسے ہرگز برداشت نہیں کیا جائیگا  تبلیغی جماعت کے مرکز نظام الدین  پر پابندی لگانے کی بات کرنے والوں کو ہوش کے ناخن لینا چاہیے اور اپنی اس احمقانہ و بزدلانہ حرکت سے باز آنا چاہیے تبلیغی جماعت کا کام قیامت تک چلے گا مذکورہ خیالات کا اظہار قاری محمد زبیر عرفانی نے کیاوہ اپنے ایک بیان میں موجودہ حالات پر تشویش کا اظہار کر رہے تھےانھوں نے مزید کہا کہ تبلیغی مرکز نے کبھی بھی ملکی قانون کی مخالفت نہی کی ہے لیکن اسکے باوجود اسکو بدنام کرنے کی مذموم کوشش کی جارہی ہے جسکے نتائج حکومت کو بھگتنے پڑیں گے۔

انھوں نے مزید کہا   ایک طرف  پورا ملک  کورونا کے خلاف جنگ لڑ رہا ہے تو وہیں دوسری طرف گوڈیا میڈیا اور فرقہ پرست عناصر اس وباء کو ایک خاص مذہب سے جوڑ رہے ہیں جو ایک خطرناک عمل ہے ملک کے وزیر اعظم اور ریاستی وزیر اعلیٰ یوگی ادتیہ کو چاہیے کہ اپنی ذمہ داری ادا کریں اور  ایسے فرقہ پرست عناصر پر سخت کارروائی کرے جو ملک میں نفرت کی فضا ہموار کر رہے ہیں انھوں نے تمام لوگوں سے کہا کہ متحد ہوکر حکومت کا تعاون کریں لاک ڈاؤن کی پابندی کریں۔

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں

Post Top Ad