تازہ ترین

منگل، 7 اپریل، 2020

مستحقین کی مدد کرکے دل خوش ہوتا ہے، قاری امتیاز احمد پرتاب گڑھی مدرسہ عالیہ عرفانیہ میں غرباء و مستحقین افراد میں اشیاء تقسیم

لکھنؤ(یواین اے نیوز7اپریل2020)مدرسہ عالیہ عرفانیہ عبد العزیز روڈ چوک میں غرباء و مستحقین افراد میں ضروری اشیاء مدرسہ کے ناظم قاری امتیاز احمد پرتاب گڑھی کی جانب سے  تقسیم کی گئیں انھوں نے کہا کہ  اس پاک بے نیاز ذات  کا میں جتنا شکر ادا کروں ادا نہیں کر سکتا، مجھے اس وقت بے انتہا خوشی ہوتی ہے جب اللہ تعالی مجھ سے کوئی کام لیتا ہے ، موجودہ وقت میں ہمارا ملک ہندوستان بھی اس وبا کا شکار ہے جسے کورونا وائرس کہا جاتا ہے۔

اور لوگوں کی حفاظت کے لیے حکومت کی جانب سے لاک ڈاون کیا گیا، ایسے میں بہت سے ایسے انسان بھی ہیں جو دوسرے انسانوں کی مدد کر رہے ہیں، انہیں لوگوں میں سے اللہ تعالی نے میرا بھی انتخاب کیا ہے، میں نے اپنے مدرسہ عالیہ عرفانیہ سے بھی کچھ مستحقین کا تعاون کیا ہے اور کر رہا ہوں، اس کی توفیق بھی مجھے میرے رب نے ہی عطا کی ورنہ میں تو کچھ نہیں ہوں۔

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں

Post Top Ad