تازہ ترین

جمعرات، 14 مئی، 2020

بیس لاکھ کروڑ کا پیکیج چھوٹے مطلب کے ساتھ بڑے اعداد وشمار ۔ا یس ڈی پی آئی

نئی دہلی (یواین اے نیوز14مئی 2020)سوشیل ڈیموکریٹک پارٹی آف انڈیا (ا یس ڈی پی آئی) کے قومی صدر ایم کے فیضی نے اپنے جاری کردہ اخباری بیان میں 20لاکھ کروڑ روپئے کے پیکیج کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا ہے کہ یہ پیکیج چھوٹے مطلب کے ساتھ محض بڑے اعداد وشمار ہیں۔ انہوں نے مزید کہا ہے کہ اگرچہ حکومت کا دعوی ہے کہ یہ پیکیج ہندوستانی جی ڈی پی کے 10%فیصد کے برابر ہے ، لیکن یہ صرف نمبروں کا کھیل ہے ۔ حقیقت میں اس پیکیج میں پردھان منتری غریب کلیان یوجنا کے تحت پہلے ہی اعلان کردہ 1.7لاکھ کروڑ شامل ہیں اور 6.5کروڑ ریزرو بینک آف انڈیا کی طرف سے لیکویڈٹی میں بہتری لانے کیلئے اٹھائے گئے متعددا قدامات کا ایک حصہ ہے۔ پیکیج کی ایک اہم چیز(ایم ایس ایم ای ایس)کیلئے جو 3کروڑ روپئے مختص ہیں وہ بینکوں اور مالیاتی اداروں کی رضامندی پر منحصر ہے۔

 پچھلے قرضوں کی ادائیگی کیلئے وقت دینے کے بجائے حکومت نے پہلے سے ہی پریشان ایم ایس ایم ای کو تخلیاتی ریلیف دیا ہے۔ واضح رہے کہ پردھان منتری غریب کلیان یوجنا کے تحت اعلان کردہ 1.7کروڑکو ابھی تک صحیح طور پر تقسیم نہیں کیا گیا ہے ۔ یہ واقعی حیران کن بات ہے کہ اس پیکیج میں لاکھوں غریب ،بھوکے اور تباہ حال مہاجر مزدوروں کو کوئی ٹھوس مدد نہیں مل رہی ہے جو آج بھی اپنے گھروں کو پیدل چل کر جارہے ہیں۔ معاشی پریشانیوں سے دوچار ملک کے ساتھ حکومت کی طرف سے بے حسی کا یہ واضح معاملہ ہے ۔ایم کے فیضی نے کہا ہے کہ 20لاکھ کروڑ کا یہ پیکیج وزیر اعظم کے انتخابات سے پہلے ہر ہندوستانی شہری کو 15لاکھ روپئے دینے کے اس وعدے کے مترادف ہے ۔ 

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں

Post Top Ad