تازہ ترین

ہفتہ، 9 مئی، 2020

سورت سے اعظم گڑھ آنے والی لیبر اسپیشل ٹرین میں خواتین نے بچے کو دیا جنم ، میڈیکل ٹیم ریلوے ہیلپ لائن پر مدد کے 3 گھنٹے بعد پہنچی

اعظم گڑھ(یواین اے نیوز 9مئی2020) اسے مجبوری کہیں یا وقت کا تقاضا،سورت میں کام کرنے والے اعظم گڑھ میں مبارک پور پولیس اسٹیشن کے اوجھولی کے رہائشی دیناناتھ ، جو سورت میں اپنےکنبہ کے ساتھ رہائش پذیر تھا اور مفلسی اور لاک ڈاؤن کی وجہ سے اپنے گھر واپس آرہا تھا۔سورت میں مزدوروں کو گھروں میں بیٹھنا دوبھر ہورہاتھا تو اسوقت دناناتھ کو کافی پریشانیوں کا سامنا کرنا پڑا۔ایک طرف ، بیوی چندرکالا کی بچے کی پیدائش کی تاریخ آگئی،تبھی اسے گھر واپس جانے کا ٹکٹ ملا۔

 خدا کا نام لیتے ہوئے یہ کنبہ جمعرات کے روز شام کو خصوصی ٹرین سے اعظم گڑھ روانہ ہوا لیکن راستے میں بیوی کو دردِ زہ شروع ہوگئی۔ صورتحال تیزی سے نازک ہوتے ہوئے دیکھ کر کسی نے ریلوے ہیلپ لائن نمبر پر فون کیا تو میڈیکل ٹیم تین گھنٹے بعد پہنچی اور پھر چلتی ٹرین میں آدھی رات کے بعد ، دنا ناتھ کی بیوی نے بھساول کے قریب لڑکی کو جنم دیا۔ جمعہ کی شام جب ٹرین اعظم گڑھ پہنچی تو بچے اور اسکی ماں کو ڈسٹرکٹ ویمن اسپتال لایا گیا۔ یہاں فیملی کو ڈاکٹر کے معائنے میں ضروری دوائیں دینے کے بعد ایمبولینس کے ذریعے گھر بھیج دیا گیا۔

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں

Post Top Ad