تازہ ترین

جمعہ، 8 مئی، 2020

تبلیغی جماعت کے امیر کی موت کا معاملہ ہوا گرم ،کانگریس نے عدالتی جانچ کی مانگ ،

جونپور جماعت کے امیر نسیم احمد کی ہوئی لاپرواہی سے موت کی عدالتی جانچ ہو ،فیصل حسن تبریز
جون پور، اسماعیل عمران ۔(یو این اے نیوز 8مئی 2020)کوروناوائرس کے مشتبہ مریضوں کے ساتھ کورنٹین سینٹر میں 14 دنوں سے زیادہ وقت گزارنے کے بعد حکومت کی جانب سے انپر مقدمہ درج کرکے عارضی جیل میں گرفتار کرکے رکھے جانے کے دوران ہارٹ اٹیک پڑا ۔واضح رہے امیر جماعت نسیم احمد کا ضلع اسپتال جونپور اور وارنسی بی ایچ یو میں علاج کے بعد دوبارہ پرساد اسکول میں عارضی طور پر بنے جیل میں قید کردیا گیا 

،منگل کی رات انکی طبیعت زیادہ خراب ہوگئی ،ضلع انتظامیہ کی طرف سے گھنٹوں اجازت نہ ملنے اور صحیح وقت پر علاج نہ ہونے کی وجہ سے انکی موت ہوگئی ،کانگریس ضلع صدر فیصل حسن تبریز نے اس پورے معاملے کو لیکر ضلع انتظامیہ کی لاپرواہی  پر سوال کھڑا کردیا ہے اور عدالتی جانچ کی مانگ کی ہے ۔

انھوں نے کہا اس پورے معاملے کے پیچھے کس کا ہاتھ ہے عدالتی جانچ ہی سے پتہ چل سکتا ہے ،واضح رہے نسیم احمد کی اس موت سے انکے ساتھیوں میں خوف کے ساتھ ساتھ غصہ بھی پایا جارہا ہے ،

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں

Post Top Ad