تازہ ترین

جمعہ، 15 مئی، 2020

مولانا طاہر مدنی کی الہ آباد ہائی کورٹ سے ضمانت منظور!

اعظم گڑھ/بلریا گنج،رپورٹ۔ ریحان اعظمی(یواین اے نیوز 15مئی2020)آج مولانا طاہر مدنی کی 100دن جیل میں رہنے کے بعد  آلہ آباد ہائی کورٹ سے ضمانت منظورکر لی گئی ہے،واضح رہے کہ مولانا طاہر مدنی کو بلریا گنج میں بیتے 4فرروی کو سی اے اے،این آر سی کو لیکر احتجاج میں پولس کی طرف سے بند کرانے کی ناکام کوشش کے بعد پولس کی لاکھ دھمکیوں کے باوجود خواتین ٹس سے مس نہیں ہوئی بالآخر جامعۃ الفلاح سے مولانا طاہر مدنی کو بلایا گیا کی عورتوں کو سمجھائیں،مولانا نے مختصر بیان دیا اور پھر خواتین کو سمجھایا مگر عوتیں وہاں سے نہیں گئیں،پھر پولس نے میدان میں پانی بھرنا شروع کیا مگر اس سے بھی خواتین نہیں ہٹیں تو پولس نے اپنی وردی کا ناجائز استعمال کرتے ہوئے پتھر اور آنسو گیس کے گولےداغے پھر خواتین اور بچوں پر لاٹھیاں برسائیں۔

جس سے کئی خواتین بری طرح زخمی بھی  ہوئی تھیں۔مولانا طاہر مدنی صاحب اسی رات (یعنی 5فروری)سے ہی پولس اپنی تحویل میں لے لیا تھا مگر جب صبح پولس نے اپنی پریس ریلیز جاری کی تو اسمیں مولانا طاہر مدنی کو مین ملزم بناتے ہوئے دفعہ 147/148/149 / 124A / 153/504/505/506/188/332/333/336/186/353/307 / 120B بھدوی اور 2/3 عوامی املاک کو روک تھام کے ایکٹ کے تحت اور سی ایل اے ایکٹ کے تحت 7 قابل سزا جرم ہے۔ جیسے کئی سنگین الزامات لگاتے ہوئے حتی کہ دیش دروہ(دیش سے غداری) کا بھی مقدمہ درج کرکے 19 لوگوں کو جیل بھیج دیا تھا۔اسوقت پولس کی پریس ریلیز پر کئی سوال بھی اٹھے تھے۔ ایس پی اور ڈی ایم کی باتوں میں تضاد تھا۔آج آلہ آباد ہائی کورٹ نے مولانا طاہر مدنی صاحب کی ضمانت منظور کر لی ہے وہیں ابھی 19 لوگوں کی ضمانت نہیں مل سکی ہے،امید کی جارہی ہے کی مولانا کی ضمانت کے بعد ان لوگوں کی بھی ضمانت ملنے میں آسانی ہو۔

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں

Post Top Ad