تازہ ترین

جمعرات، 14 مئی، 2020

رمضان کا آخری عشرہ اور لاک ڈاؤن ،پڑوسیوں کا خیال رکھیں ،آفتاب خان

جونپور ،(یو این اے نیوز 13مئی 2020)مرکزی حکومت کی طرف سے تیسرے مرحلے کے لاک ڈاؤن کی مدت پوری ہونے میں کچھ دن اور باقی ہیں ،جبکہ چوتھے مرحلے کےلئے لاک ڈاؤن کا اعلان مرکزی حکومت کی جانب سے کیا جانا یقینی ہے،ایسے میں مذہب اسلام کے ماننے والوں کا مخصوص مہینہ رمضان المبارک کا آخری عشرہ کل سے شروع ہونے جارہا ہے ،جو مغفرت اور قبولیت کا دور رہیگا ،دنیا بھر میں پھیلی اس وبائی مہاماری (کورونا وائرس ) سے بچنے کے لئے ہم سبھی لوگوں کےلئے اس سے اچھا وقت نہیں ہے ،ہم مسلمانوں کا عقیدہ ہیکہ دنیا میں ہر اچھی بری چیزیں اللہ ہی کی طرف سے آتی ہیں ،ایسے میں لوگوں کو اس بیماری سے بچنے کےلئے اس مقدس مہینے کے آخری عشرے میں اپنے مالک سے دعاء کریں کی اللہ ملک عزیز سمیت پوری دنیا کے لوگوں کو اس عذاب سے بچائے

،یہ سب باتیں کانگریس پارٹی کے سینئر لیڈر جناب آفتاب خان پی سی سی ممبر اترپردیش کانگریس نے  یو این اے کے نمائندہ سے ایک خاص بات چیت میں کہیں،کانگریسی لیڈر آفتاب خان  نے مزید کہا ملک بھر میں نافذ لاک ڈاؤن سے یومیہ مزدوری کرنے والے لوگوں اپنا پیٹ بھرنے پر مجبور ہوگئے ہیں ،ملک کے اکثر ریاستوں میں ہزاروں کی تعداد میں  پھنسے ہوئے مزدور اپنے گھروں تک پہنچے کےلئے سینکڑوں کلو میٹر دوری کا سفر پیدل ہی طے کررہے ہیں جنمیں معصوم بچے بچیاں بوڑھی مائیں  بہن بھائی ،اورحاملہ خواتین تک کو سفر کرتے ہوئے ملک کی سڑکوں پر دیکھا جارہا ہے ،سوشل میڈیا پر انکی آپ بیتی ویڈیو وائرل ہورہی ہے 

،ایسے میں مرکزی اور ریاستی حکومتوں پر سوال اٹھنا لازمی ہے ،آفتاب خان نے کہا اگر مرکزی حکومت ہمارے لیڈر راہل گاندھی کی بات پر دھیان دیتی تو آج مزدوری کی یہ پوزیشن نہ ہوتی لیکن وزیر اعظم سے لیکر وزیر اعلی تک اپنے من کے علاوہ کسی کی بھی نہیں سنتے ہیں،آج جبکہ لاک ڈاؤن کا تیسرا مرحلہ اگلے کچھ دنوں میں ختم ہونے والا ہے لیکن اس وبائی مرض سے چھٹکارہ ملنے کی کوئی کرن ابھی دیکھائی نہیں دے رہی ہے غریب انسان دن بدن بھک مری کی طرف بڑھ رہا ہے ،بھوک سے مرنے کی خبریں اب موصول ہونے لگی ہے ،ایسے میں میری تمام دیس واسیوں سے اپیل ہیکہ بلا کسی تفریق  لوگوں  کی اس لاک ڈاؤن میں رمضان کے مہینے میں اپنے اپنے پڑوسیوں کی ہرممکن مدد کرے اور کوشش رہے کی آپ کا کوئی پڑوسی بھوکا نہ سوئے 

یہ برکت کا مہینہ ہے اسمیں اللہ کی طرف سے بےشمار نیکیاں ملتی ہے ،ایک سوال کے جواب میں انھوں نے کہا حکومت کی طرف سے کورونا وائرس سے لڑنے کےلئے جو بھی پالیسی تیار کی جارہی اس میں تعاون کریں ،اور لاک ڈاؤن کا پورا خیال رکھیں ایک دوسری جگہ بلا ضرورت جانے سے ہر ہیز کریں ،ایمرجنسی میں حکومت کی طرف سے جاری کی ہوئی ایڈوائزری پر عمل کریں صاف صفائی کا خاص طور سے خیال رکھیں،ایک دوسرے سے الگ تھلگ رہنے والی پالیسی اس بیماری سے بچنے کےلئے سب سے بہترین علاج ہے ،

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں

Post Top Ad