تازہ ترین

پیر، 18 مئی، 2020

متحدہ عرب امارات کی کرنسی نوٹ سے ناک صاف کرویڈیو بنانے والا شخص ہوا گرفتار!

دبئی (یواین اے نیوز18مئی2020) دبئی پولیس نے متحدہ عرب امارات کی قومی کرنسی کی توہین کرنے پر ایک نوجوان کو گرفتار کیا ہے۔ اس نوجوان نے سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو پوسٹ کی تھی جس میں وہ چھینکنے کے بعد متحدہ عرب امارات کی کرنسی درہم سے اپنی ناک پونچھ رہا تھا۔ سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی ویڈیو میں مشتبہ نوجوان کو ٹشو پیپر کی طرح کرنسی نوٹ کا استعمال کرتے ہوئے اپنا چہرہ صاف کرتے دیکھا گیا ہے۔

دبئی پولیس کے مطابق نوجوان نے پہلے قومی کرنسی کی توہین کی اور پھر اس طرح کی ویڈیو بنائی اور اسے سوشل میڈیا پر پوسٹ کیا۔چھینکنے کے بعد اس نوجوان نے متحدہ عرب امارات کی کرنسی جیسے ٹشو پیپر کا استعمال کیا جاتا ہے ویسے ہیں اس نے اپنا چہرہ صاف کیا۔اس نے اس کو اس طرح دکھایا کہ یہ کرنسی اس کے لئے تھوڑی سی رقم ہے۔ نوجوان کی اس ویڈیو نے سوشل میڈیا پر ہنگامہ برپا کردیا۔ اب دبئی پولیس نے بتایا کہ اس معاملے میں مزید کارروائی کرنے کے لئے معاملہ متعلقہ افسر کے حوالے کردیا گیا ہے۔

پولیس نے بتایا کہ سائبر کرائم ایکٹ کے تحت دفعہ 29 میں یہ شق فراہم کی گئی ہے کہ ملک یا ملک کی علامتوں کی توہین کرنے پر 10 لاکھ درہم تک جرمانے اور جیل کی سزا ہوسکتی ہے۔ ایسے میں ملزم نوجوان کے خلاف سخت فیصلہ آسکتا ہے۔دبئی پولیس نے اپنے سوشل میڈیا چینلز پر نوجوان کے چہرے کو دھندلا کیے بغیر تصاویر پوسٹ کیں۔ تاہم اپریل میں خلیج ٹائمز کی رپورٹ کے مطابق دبئی پولیس نے پہلے اعلان کیا تھا کہ وہ ایسے لوگوں کی تصاویر شائع کریں گے جو کوویڈ 19 کے پھیلاؤ کے خلاف ملک کی احتیاطی تدابیر کا مذاق اڑاتے ہیں۔

خلج ٹائمز کے مطابق دبئی پولیس نے کہا تھا کہ ملک کی تضحیک کرنے والوں کی رازداری اور مستقبل کو مدنظر رکھتے ہوئے ان کی تصاویر کو سوشل میڈیا پر پوسٹ نہیں کیا جائے گا تاکہ انہیں مستقبل میں ملازمت ملنے میں کسی قسم کی پریشانی کا سامنا نہ کرنا پڑے۔ لیکن یہاں اس معاملے میں دھند لاہٹ کیے بغیر ملزم نوجوان کی تصویر پوسٹ کی گئی تھی۔

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں

Post Top Ad