تازہ ترین

ہفتہ، 23 مئی، 2020

اقوام متحدہ کے انڈر سیکریٹری جنرل ایڈم ڈینگ نے بیان جاری کر ہندوستان میں اقلیتوں کیخلاف نفرت آمیز بیانات اور حملوں کو روکنے اور کارروائی کا کرنے کا کیامطالبہ۔

اقوام متحدہ(یواین اے نیوز23مئی2020)کورونا بحران اور اس سے قبل سی اے اے کی وجہ سے ہندوستان میں اقلیتوں خاص طور پر مسلمانوں کو نشانہ بنانے کے واقعات کا پوری دنیا نے نوٹس لیا ہے۔ یہی وجہ ہےکہ عرب ممالک کے بعد اب اقوام متحدہ نے بھی اس پر تشویش کا اظہار کیا ہے۔ اقوام متحد ہ کے  انڈر سیکریٹری جنرل  اور نسل کشی کی روک تھام  کے خصوصی مشیر ایڈم  ڈینگ نے پریس کو دئیے گئے اپنے  بیان میں کہا کہ ہندوستان میں سی اے اے جیسا متنازع قانون نافذ ہونے کے بعدجس طرح سے اقلیتوں کے خلاف نفرت آمیز بیان بازی شروع ہوئی ہے اس کا سلسلہ کورونا کے دور میں بھی تھمنے کا نام نہیںلے رہا ہے۔ اسی وجہ سے ہمیں یہ بیان جاری کرنا پڑ رہا ہے کہ ہندوستانی حکومت  اسے روکے اور پوری طرح سے قابو میں لانے کی کوشش کرے ، یہ سخت ناقابل قبول ہے۔ 

  ایڈم ڈینگ نے اپنے بیان میں حالانکہ وزیر اعظم نریندر مودی کے ذریعے سب کو ساتھ لےکر چلنے کے بیان کا خیر مقدم بھی کیا اور کہا کہ  ہندوستانی وزیر اعظم کے بیان کا اقوام متحدہ کی جانب سے خیر مقدم کیا جاتا ہے کیوں کہ اس میں حالات کو بہتر بنانے اور سبھی کوساتھ لے کر چلنے کا عزم جھلکتا ہے۔ انڈر سیکریٹری جنرل کےمطابق ہم وزیر اعظم مودی اور ان کی حکومت سے یہی امید کرتے ہیں کہ وہ اس طرح کے معاملات میں سخت کارروائی کرتے ہوئے عالمی انصاف اور بھائی چارہ کو برقرار رکھنے کی کوشش کریں گے۔  انہوںنے ہندوستان کو عالمی انصاف اور بھائی چارہ کا چمپئن قرار دیتے ہوئے کہا کہ ہندوستان جیسے ملک سے اس طرح کی خبریں موصول ہونا سخت کوفت میں مبتلا کرتا ہے کیوں کہ یہ ملک صدیوںسے بھائی چارہ اور انصاف کا مرکز رہا ہے۔ 

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں

Post Top Ad