تازہ ترین

اتوار، 10 مئی، 2020

ارریہ:ضلع میں چارنئے کورونا پازیٹو ملنے سے پھر پھیلی سنسنی

ارریہ :معراج خالد(یواین اے نیوز10مئی2020)گزشتہ یوم ضلع میں چار نئے کورونا پازیٹو ملنے سے ایک بار پھر سنسنی پھیل گئی ہے چاروں کو فاربس گنج کے آئیسو لیشن سنٹر میں رکھا گیا ہے ان میں سے ایک 53سالہ کورونا پازیٹو شخص ضلع کے رانی گنج بلاک کا باشندہ ہے اورایک بیگو سرائے ضلع کا جبکہ دو لوگ ممبئی کے رہنے والے ہیں معاملے کی تصدیق کرتے ہوئے ڈی ایم پرشانت کمار سی ایچ اور سی ایس ڈاکٹر ایم سنگھ نے بتایا کہ اتوار کو ارریہ میں چار کورونا پازیٹو ملے ہیں ان میں سے ایک ارریہ ایک بیگوسرائے جبکہ دو ممبئی کا باشندہ ہیں بیگوسرائے باشندہ شخص ضلع میں سرکاری ملازم ہے

 جبکہ ممبئی باشندہ دونوں شخص ایمبولینس ڈرائیور ہے دونوں ممبئی سے مریض لیکر آسام گئے تھے آسام سے لوٹتے وقت موبائل پر اطلاع ملی کہ دونوں کورونا پازیٹو ہیں جس کے بعد اعلیٰ عہدیداران کی ہدایت پر دونوں کو فاربس گنج آئیسولیشن سنٹر شفٹ کیا گیا ہے دونوں ارریہ میں ہی تھے سی ایس نے بتایا کہ فاربس گنج میں واقع اے این ایم نرسنگ ہوم کے آئیسولیشن وارڈ میں اب پانچ کورونا پازیٹو ہیں حالانکہ  قبل سے داخل بکسر باشندہ پولیس جوان کی دوسری جانچ رپورٹ نگیٹیو آئی ہے یہاں بتاتے چلیں کے اس سے قبل پولیس جوان کی پازیٹو رپورٹ آئی تھی جبکہ تیسری رپورٹ کا انتظار ہے

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں

Post Top Ad