تازہ ترین

جمعرات، 14 مئی، 2020

اعظم گڑھ میں کورونا کا مشتبہ مریض باپ بیٹے کورنٹائین سنٹر سے فرار،مچی افراتفری۔۔۔۔

اعظم گڑھ(یواین اے نیوز14مئی2020) ایک طرف ریاستی حکومت مہاجر مزدوروں کو دوسری ریاستوں سے یوپی لانے کے لئے مسلسل مہم چلا رہی ہے۔ دوسری طرف، بہت ساری جگہوں پر محکمانہ افسران اور پولیس کی لاپرواہی اس ساری کاوش کو خراب کررہی ہے۔ اعظم گڑھ میں بھی ایسا ہی معاملہ سامنے آیا ہے۔ یہاں، پنجاب سے آنے والے باپ بیٹے کو ڈسٹرکٹ اسپتال کے کورنٹائین مرکز میں رکھا گیا تھا۔ وہ دونوں مرکز سے فرار ہوگئے ہیں۔

 اسی کے ساتھ یہ بھی معلوم ہوا ہے کہ ان دونوں نے اپنے نام پتے اور موبائل نمبر بھی حکام کو غلط لکھوائے تھے۔دراصل یہ لوگ 11 مئی کو خصوصی ٹرین میں لدھیانہ سے اعظم گڑھ پہنچے تھے۔ یہاں تھرمل اسکیننگ اور نمونے لینے کے بعد انہیں ضلعی اسپتال کے کورنٹائین مرکز میں رکھا گیا تھا۔ تھرمل اسکیننگ میں،دونوں باپ بیٹے کو سردی نزلہ اور بخار میں مبتلا پایا گیا تھا۔ تحقیقاتی رپورٹ آنا باقی ہے۔ ادھر دونوں کورنٹائین مرکز سے فرار ہوگئ ہیں،ابھی تک انتظامیہ انکا پتا نہیں لگاسکی۔وہیں انتظامیہ نے اپیل کی ہے کہ اگر کسی بھی گاؤں میں اسطرح کے کوئی لوگ آئے ہوں وہ اپنے گرام پردھان یا پھر پولس محکمے میں اسکی جانکاری دیں۔

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں

Post Top Ad