تازہ ترین

منگل، 19 مئی، 2020

اعظم گڑھ میں بھیانک سڑک حادثہ!دو مدرسہ کے طالب علم سمیت تین کی موت۔دو زخمی۔

لکھنؤ سے اعظم گڑھ لوٹ رہےسڑک حادثے میں دو مدرسہ کے طلباء سمیت تین کی موت دو زخمی

اعظم گڑھ(یواین اے نیوز19مئی2020) لکھنؤ کے مدرسہ تنظیم مقادیت سے طلبہ اپنے گھر ایک کار سے واپس آرہےتھے، ضلع اعظم گڑھ کے اتراولیا تھانہ علاقہ کے زمیندسا گاؤں کے قریب این ایچ 233- پر سڑک کے کنارے کھڑی ڈی سی ایم میں ٹکر مار دی۔ اس حادثے میں کار میں سوار دو طلباء سمیت تین افراد دم توڑ گئے جبکہ دو کی حالت تشویشناک بتائی جارہی ہے۔ اس اطلاع کے بعد پولیس نے زخمیوں کو علاج کے لئے ضلعی اسپتال میں داخل کرایا ہے۔

مئو ضلع کے رہنے والے نصف درجن طلباء لکھنؤ کے مدرسے میں تعلیم حاصل کرتے تھے۔ اسی اثنا میں مدرسہ کے ذمہ داروں نے طلبا کی چھٹی دے دی اور انھیں اپنے اپنے گھر جانے کو کہا۔اس کے بعد کنبہ انھیں لینے لکھنؤ پہنچا۔ پیر 18 مئی یعنی پیر کے روز دیر رات لکھنؤ سے یہ خاندان دو کاروں کے ساتھ طالب علموں کے ساتھ واپس آرہے تھے کہ منگل کے روز علی الصبح جیسے ہی اترولیا تھانہ علاقہ کے زمیندشاؤں گاؤں کے قریب این ایچ 233 کے پاس سے گزر رہا تھا کہ ایک کار ڈرائیور کو جھپکی آگئی۔اور سڑک کنارے ڈی سی ایم گاڑی میں بے قابو ہوکر جا گھسی۔

تصادم اتنا شدید تھا کہ کار ڈی سی ایم کے نصف سے زیادہ حصے میں داخل ہوگئی اور اس کے پر خچے اڑ گئے۔اس حادثے میں طالب علم علی محمد ولد اسلام ساکن پھولے پور ، ضمیر حسن  ساکن ضلع قاضی کلاں ضلع مئو نے  موقع پر ہی دم توڑ گیا۔وہیں شدید زخمی طالب علم محمدزین ڈسٹرکٹ اسپتال میں علاج کے دوران دم توڑ دیا، جبکہ احمد رضا اور شیرو مئو ضلع کے ڈسٹرکٹ اسپتال میں زیر علاج ہیں۔ پولیس نے نعش کو اپنے قبضہ میں لے کر پوسٹ مارٹم کے لئے ڈسٹرکٹ اسپتال بھیج دیا ہے۔

پولس سپرنٹنڈنٹ پروفیسر تریوینی سنگھ نے بتایا کہ حادثے کی اطلاع کے بعد پولیس موقع پر پہنچی۔ اس حادثے کے شکار افراد کو ایمبولینس کے ذریعے ڈسٹرکٹ اسپتال میں داخل کرایا گیا ، جہاں ان کا علاج جاری ہے۔ اس حادثے میں دو طلباء اور ان کے کنبہ کے ایک رکن ہلاک ہوگئے جبکہ کار ڈرائیور اور ایک طالب علم شدید زخمی ہیں جن کا علاج جاری ہے۔

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں

Post Top Ad