تازہ ترین

پیر، 25 مئی، 2020

اعظم گڑھ میں تمام مسلمانوں نے عیدالفطر کی نماز جامع مسجد اور گھروں میں ہی ادا کی۔جس میں سماجی دوری کی طرف خاص توجہ دی گئی۔

اعظم گڑھ(یواین اے نیوز25مئی2020)اعظم گڑھ و اطراف میں آج عید الفطر کی نماز جامع مسجد اور گھروں میں ادا کی گئی جس میں معاشرتی فاصلے کو مدنظر رکھتے ہوئے، 5/5 کی تعداد میں لوگوں نے جامع مسجد و اپنے اپنے گھروں میں عیدالفطر کی نماز ادا کی۔اپ کو بتادیں کہ انتظامیہ کی طرف سے ایک ہدایت نامہ جاری کیا گیا تھا

 جس میں یہ کہا گیا تھا کہ پانچ پانچ افراد جامع مسجد میں نماز ادا کریں اور باقی لوگ اپنے اپنے گھروں میں نماز ادا کریں,اسی کو مدنظر رکھتے ہوئے پورے ضلع ہی میں نہیں بلکہ پورے ملک اگر یوں کہہ لیا جائے کہ پوری دنیا اسی طرح عید کی نماز ادا کی گئی تو مبالغہ ناہوگا۔اپ کو بتادیں کہ اسوقت پوری دنیا کورونا وائرس کی چپیٹ(زد)میں ہے،جسکی وجہ سے تمام مذاہب کی عبادت گاہیں بند کردی گئی ہیں۔

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں

Post Top Ad