تازہ ترین

بدھ، 20 مئی، 2020

اعظم گڑھ میں 4 لوگوں کو سڑک پر تھوکنا پڑا بھاری،مقدمہ درج۔

اعظم گڑھ(یواین اے نیوز20مئی2020)کورونا وائرس کی وجہ سے پورے ملک میں لاک ڈاؤن چل رہاہے۔ اسی سلسلے میں اترپردیش کے ضلع اعظم گڑھ کے مہاراج گنج پولیس اسٹیشن کے علاقے میں پولیس نے چار افراد کے خلاف عوامی جگہ پر تھوکنے کے الزام میں مقدمہ درج کیا ہے۔ ضلع میں کسی بھی عوامی مقام پر تھوکنے کا یہ پہلا مقدمہ کرونا وائرس کے انفیکشن کے بعد درج کیا گیا ہے۔اعظم گڑھ کے ایس پی تریوینی سنگھ نے انفیکشن کے پھیلاؤ پر قابو پانے کے لئے سخت اقدامات اٹھائے ہیں۔

ایس پی تریوینی سنگھ نے کہا کہ لاک ڈاؤن کی خلاف ورزی اور مہاماری ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کرنے کی ہدایت ہے۔ ایس پی کے مطابق ، مہاراج گنج علاقے کے سرداہا بازار کے پون گپتا ولد ونیت گپتا و بازار کے رہائشی راشد سمیت چار افراد کے خلاف شکایت درج کرائی۔ ان کا الزام ہے کہ ملزم بدھ کی سہ پہر کو انکی دکان کے سامنے جاتے ہوئے تھوک رہے تھے۔ منع کیا گیا تو اس نے جان سے مارنے کی دھمکی بھی دی۔ اس کے بعد مہاراج گنج پولیس نے چار ملزمان کے خلاف لاک ڈاؤن کی خلاف ورزی کے علاوہ دیگر دفعات کے خلاف بھی مقدمہ درج کرلیا ہے۔

آپ کو بتادیں کہ اتر پردیش میں ایک ہی دن میں 321 کورونا سے متاثرہ مریضوں کے سبب ہلچل مچی ہے۔ محکمہ صحت کے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق ، ریاست کے مختلف اسپتالوں میں کورونا کے 2918 مریض مکمل طور پر ٹھیک ہوگئے ہیں ،جنہیں چھٹی دے کر گھر بھیج دیا گیا ہے۔ اسپتال سے خارج ہونے والے افراد کی تعداد میں مسلسل اضافہ ہورہا ہے۔ اس وقت اتر پردیش میں 1885 کیس سرگرم  ہیں۔ یہاں انفیکشن کےکل 4926 واقعات ہیں ، جبکہ اب تک 123 افراد لقمہ اجل بن چکے ہیں۔ جبکہ ریاست میں ایک دن میں زیادہ سے زیادہ 321 کورونا مثبت مریض پائے گئے ہیں۔

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں

Post Top Ad