تازہ ترین

اتوار، 24 مئی، 2020

اعظم گڑھ پھولپور علاقے کے چماواں گاؤں میں کورونا پوزیٹو ملنے پر پورے گاؤں کو کیا گیا سیل۔

پھولپور(یواین اے نیوز24مئی2020) پھولپور تحصیل سے 3 کلومیٹر دور گرام پنچایت چماواں میں کورونا پوزیٹو ملنے کے بعد انتظامیہ نے گرام سبھا کی ہریجن بستی کی تمام سڑکوں کو سیل کردیا۔موقع پر پولیس فورس کو تعینات کردیاگیا ہے۔ناتو کوئی بھی گاؤں کے اندر آسکتا ہے اور ناہی باہر جاسکتاہے۔ لوگ بہت پریشان اور خوفزدہ ہیں کیونکہ گاؤں سیل کردیا گیا ہے ۔پھول پور کوتوالی کے دو دو پولیس اہلکار تمام راستوں پر تعینات ہیں۔بتایا جاتا ہے کہ 6 دن پہلے یہ شخص ، ممبئی سے اپنے گھر ٹرک کے ذریعہ آیا تھا، جس کے بعد اسے پھولپور سی ایچ سی میں معائنہ کرایا جہاں ڈاکٹروں نے اسے مشکوک پایا تو اسے تفتیش کے لئے ضلع بھیجا گیا تھا 

تفتیش کے بعد اسے وہاں قرانطین کردیا گیا تھا۔ اطلاع ملنے پر پھول پور سی ایچ سی کے سپرنٹنڈنٹ ڈاکٹر رام اشیش یادو اور نگر پنچایت کی صفائی نائک کی ٹیم رات دس بجے کے قریب اس کے گھر گئی اور گھر کو صاف ستھرا کیا اور اس کے کنبے کے دیگر افراد کو بھی کورنٹن ہوم بھیج دیا ، اس طرح سے پھول پور میں کورونا کے۔ کل 3 مریض پائے گئے ہیں۔اس دوران ڈپٹی کلکٹر واگش کمار شکلا ، سی ایچ سی کے سپرنٹنڈنٹ ڈاکٹر رام اشیش یادو اور نگر پنچایت کے صفائی نائک موجود تھے۔

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں

Post Top Ad