تازہ ترین

جمعہ، 8 مئی، 2020

اعظم گڑھ کے ایک شخص کی دبئی میں کورونا وائرس سے ہوئی موت!

مارٹین گنج/اعظم گڑھ(یواین اے نیوز 8مئی2020)دیدار گنج تھانہ علاقہ کے گاؤں کھتی پور کے رہائشی وجے بہادر یادو (55) 25 اپریل کو دبئی میں کورونا سے فوت ہوگئے۔ موت کا تو پہلے ہی پتہ چل چکا تھا لیکن کورونا ہونے کا  اس وقت پتہ چل، جب جمعرات کے روز ، کمپنی کے منیجر رضوان نے فون کیا اور آخری رسوا اداکرنے کی اجازت طلب کی۔

  وجئے یادو کے بڑے بیٹے  نے بتایا کہ والد قریب 25 سال سے دبئی کی اسٹیل فیکٹری میں فورمین تھے۔ 25 تاریخ کو صبح پانچ بجے اچانک سینے میں تکلیف ہوئی اور وہ بستر سے نیچے گر گئے ، پھر ساتھیوں کی اطلاع پر پولیس نے انہیں اسپتال بھیج دیا جہاں وہ دم توڑ گئے۔

والد کی موت کے بعد سے خاندان نے میت کو ہندوستان لانا چاہا لیکن وہ کامیاب نہیں ہوا۔ دریں اثنا ، 7 مئی کو رضوان نے فون کیا اور بتایا کہ کوڈ 19 کے سبب والد کی موت ہوگئی ہے۔ منیجر رضوان کی درخواست پر ، ہم نے آخری رسومات کی تحریری اجازت کو فیکس کیا اور اسے وہاں کی کمپنی اور حکومت کو بھجوا دیا۔ بعد میں ہمیں وہاں سے تصاویر اور ویڈیوز بھیجی گئیں۔بہادر کی ایک بیوی میرا ، تین بیٹے اور ایک بیٹی ہے۔

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں

Post Top Ad