تازہ ترین

ہفتہ، 16 مئی، 2020

کورونا وائرس کی وجہ سے یوگی حکومت نے این پی آر پر لگائی روک

لکھنؤ (یواین اے نیوز 16مئی2020)یوگی حکومت نے پورے ملک میں پھیلے ہوئے کورونا وبا کے پیش نظر اتر پردیش میں قومی آبادی  رجسٹر (این پی آر) پر پابندی عائد کردی ہے۔ریاست میں کورونا بحران کے پیش نظر ، این پی آر  پر حکم ثانی  تک پابندی عائد کردی گئی ہے۔امر اُجالا پر شائع ہونے والی خبر کے مطابق ، کورونا وائرس کے بڑھتے ہوئے پھیلاؤ کی وجہ سے 25 مارچ سے ملک بھر میں لاک ڈاؤن نافذ ہے۔لاک ڈاؤن کے ساتھ ہی مرکزی حکومت نے این پی آر اور مردم شماری کے کام کو روکنے کا بھی حکم دیا۔  وزرات داخلہ کی جانب سے اس بارے میں احکامات جاری کئے گئے تھے۔

 اسی کے پیش نظراب اترپردیش حکومت نے یہ فیصلہ لیا ہے۔اپنے آرڈر میں ، وزارت داخلہ نے کہا تھا کہ کورونا بحران کی وجہ سے قومی آبادی  رجسٹر اور 2021 مردم شماری کے پہلے مرحلے کو اپ ڈیٹ کرنے کا کام مقررہ وقت پر شروع نہیں ہوگا۔ وزیر اعظم نریندر مودی کے ذریعہ 21 دن کے لاک ڈاؤن کے اعلان کے ساتھ ہی ان کاموں پر فوری طور پر روکنے کے احکامات دیئے گئے تھے۔وزارت کو بتایا گیا تھا کہ یکم اپریل سے 30 ستمبر کے درمیان این پی آر اور مردم شماری کے کام مکمل ہونے تھے ، لیکن کورونا وائرس کی روک تھام کی وجہ سے ان کو روکنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں

Post Top Ad