تازہ ترین

اتوار، 17 مئی، 2020

جون پور ۔(یو این اے نیوز 17مئی 2020) ضلع میں کورونا پوزیٹو کیس میں اچانک اچھال سے ضلع آفسر دنیش کمار سنگھ   سبھی تھانہ صدر کو پیغام دیا ہیکہ 17 مئی کو پورے ضلع میں  صرف دودھ سبزی ،پھل،اور دوا کی دوکانیں کھلے گی  بقیہ ہر طرح کی دوکانیں بند رہیں گی،

اس کا اعلان فوری طور پر بڑے پیمانے پر لاؤڈ اسپیکر کے ذریعے سے اپنے اپنے تھانہ حلقوں میں لازمی کردیں، ریاست کے وزیر اعلی جی نے یہ حکم دیا ہیکہ کوئی بھی شخص پیدل سائیکل ،تین پہیہ گاڑی یا ٹرک سے نہیں چلے گا،اگر کوئی چلے تو فورا اسے شیلٹر ہوم  لے جایا جائے اور وہاں سے گاڑیوں کا بندوبست کرکے اس کے مقام تک پہنچایا جائے ،اور ٹرک کے خلاف کارروائی کی جائے اسے سیج بھی کیا جائے

 سبھی تھانوں کو ایک ایک عدد بس مہیا کردی گئی ہے اس کا استعمال کریں جو لوگ بھی علاقے میں پیدل  چل رہے ہیں انکو اس میں بیٹھا کر اپنی تحصیل حلقہ میں بنے شیلٹر ہوم لے جائیں،جہاں سے انکو انکے ضلعوں میں پہچانے کی پوری بندوبست کی جائیگی،اس کے خلاف ورزی پر کاراوائی کی جائے گی ،

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں

Post Top Ad