تازہ ترین

منگل، 5 مئی، 2020

سات مئی کے بعد بیرون ملک میں پھنسے ہندستانیوں کو واپس لایا جائے گا

نئی دہلی،  مرکزی حکومت نے منگل کو سپریم کورٹ کو بتایا کہ بیرون ملک پھنسے تمام غیرمقیم ہندستانیوں کو سات مئی کے بعد خصوصی چارٹرڈ طیارہ سے ملک واپس لایا جائے گا اور اس کے لئے منصوبہ تیار کیا جاچکا ہے۔

مرکزی حکومت کی طرف سے پیش سالیسٹر جنرل تشا ر مہتہ نے یہ اطلاع جج اشوک بھوشن، جج سنجے کشن کول اور جج بی آر گوئی پر مشتمل بنچ کو گنگا گیری کی عرضی پر سماعت کے دوران دی۔

مرکزی حکومت نے بنچ کو بتایا کہ سات مئی سے بیرون ملک پھنسے ہندستانیوں کو واپس لایا جائے گا اور اس کے لئے وزارت خارجہ نے پوری تیاری کرلی ہے۔یو این آئی

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں

Post Top Ad