تازہ ترین

اتوار، 17 مئی، 2020

لاک ڈاؤن میں عید الفطر کی نماز کے متعلق دارالعلوم دیوبند کا اہم فتوی

حضرات مفتیان کرام دارالافتا دارالعلوم دیوبند السلام علیکم ورحمۃ اللہ وبرکاتہ  ملک میں جاری لاک ڈاؤن اور سماجی فاصلہ برقرار رکھنے کی ہدایت کےپیش نظر دارالافتا کی طرف سے نماز جمعہ سے متعلق ہدایات حاصل کی گئی تھیں،اب جب کہ رمضان المبارک کا مہینہ قریب الختم ہے اور ابھی لاک ڈاؤن کے سلسلہ میں کوئی صورت حال واضح نہیں ہے،اس لئے نماز عید الفطر کے سلسلہ میں رہنمائی کی ضرورت ہے،اگر لاک ڈاؤن کا سلسلہ اسی طرح برقرار رہا تو نماز عیدالفطر کی ادائیگی کا کیا طریقہ ہوگا ،رہنمائی فرمائی جائے،والسلام۔مہتمم دارالعلوم دیوبند،16/5/2020


الجوب ۔۔۔۔۔۔ عیدین کی نماز احناف کے نزدیک اصح اور مفتی بہ قول کے مطابق واجب ہے اور اس کےلئے وہی شرائط ہیں ،جو جمعہ کےلئے ہیں،البتہ جمعہ میں خطبہ شرط ہے اور وہ نماز سے پہلے ہوتا ہے اور عیدین میں خطبہ سنت  اور وہ نماز کے بعد ہوتا ہے،لہذا اگر عید الفطر تک لاک ڈاؤن کا سلسلہ جاری رہتا ہے اور مساجد وغیرہ میں پانچ سے زائد لوگوں کو نماز کی اجازت نہیں ہوتی ہے تو 6شعبان سنہ 1441ہجری (مطابق یکم اپریل سنہ 2020)کے فتوے پر (681/ن،106/تتمہ/ن)میں جن شرائط وتفصیلات کے ساتھ مساجد میں اور گھروں کی بیٹھک یاباہری کمروں میں جمعہ ادا کرنے کا حکم دیا گیا ہے
،

انہی کی رعایت کےساتھ مساجد اور گھروں کی بیٹھک یاباہری کمروں میں نماز عید بھی ادا کی جائے ،اور جن لوگوں کےلئے نماز عید کی کوئی صورت نہ بن سکے ،عذر ومجبوری کی وجہ سے ان سے نماز عید معاف ہوگی ،لہذا انھیں پریشان ہونے کی ضرورت نہیں،البتہ یہ حضرات اگر اپنے اپنے گھروں میں میں انفرادی طور پر 2یا 4 رکعت چاشت کی نماز پڑھ لیں تو بہتر ہے ،کیونکہ جنہیں عید کی نماز نہ مل سکے ان کے لئے فقہا نے 2یا 4 رکعت چاشت کی مستحب قرار دی ہیں ۔۔۔فقط واللہ سبحانہ تعالی اعلم

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں

Post Top Ad