تازہ ترین

پیر، 18 مئی، 2020

معروف ماہر امراض اطفال ڈاکٹر کفیل خان کو بلاتاخیر رہا کرے یوگی حکومت: سورج کمار سنگھ

بچوں کی جان بچانے والےڈاکٹر کفیل خان کی رہائی کے لیے انصاف منچ نے پوسٹر کےساتھ دھرنادیا 
مظفرپور(یواین اے نیوز18مئی2020)ماہر امراض اطفال ، ڈاکٹر کفیل خان کی رہائی کے لئے انصاف منچ لے لیڈرن نے اپنےاپنے گھروں میں پوسٹروں کے ساتھ مظاہرہ کیا۔ اس دوران ، انصاف منچ کے ریاستی صدر سورج کمار سنگھ نے کہا کہ مظفر پور اور اس کے آس پاس کے علاقے گذشتہ سال چمکی بخار کی لپیٹ میں آئے تھے۔ اس وقت مظفرپور سمیت کئی اضلاع میں ، گاوں، گاؤں تک ، درجنوں مقامات پر ڈاکٹر کفیل خان نے معصوم بچوں کی زندگیوں کو بچانے کے لیے انصاف منچ کے تعان سے  مفت طبی کیمپ کاانعقاد کیاتھا۔ اس سال ایک بار پھر بچے تیزی سے چمکی بخار کی لپیٹ میں آ رہے ہیں، معصوم بچوں کی زندگیوں کو بچانے کے لیے  دیہاتوں اور محلوں میں میڈیکل کیمپ لگانے کی ضرورت ہے۔ اگر ڈاکٹر کفیل خان باہر رہتے تو وہ لاک ڈاؤن کے دوران بھی مظفر پور آچکے ہوتے اور بچوں کے علاج معالجے میں شامل ہوجاتے۔ ڈاکٹر کفیل کو یو پی حکومت نے پچھلے چار ماہ سے سی اے اے - این آر سی کے خلاف بولنے کے الزام میں قید رکھا ہے۔

سورج کمار سنگھ نے کہاکہ انصاف منچ مطالبہ کرتا ہے کہ ڈاکٹر کفیل خان بلا تاخیر رہا کیا جائے تاکہ پچھلے سال کی طرح وہ مظفر پور آکر دیہات اور محلوں میں میڈیکل کیمپ لگا سکیں۔ لاک ڈاؤن اور کورونا بحران کے دوران بچوں کو چمکی بخار سے بچانے کے لیے مشہور ماہر امراض اطفال کو جیل سے رہا کیا جانا چاہئے۔ انصاف منچ کے ساتھ ہی ، سی پی آئی ایم ایل،  نے یوپی کے وزیر اعلی اور وزیر اعظم سے بھی اپیل کی ہے کہ چمکی بخار کے بڑھتے ہوئے وباء پر کسی بھی پرواہ کے بغیر ڈاکٹر کفیل کو رہا کیا جائے۔یہاں یہ واضح ہو کہ علی گڑھ میں سی اےاے کے خلاف منعقد احتجاجی مظاہرہ میں اشتعال انگیز خطاب کرنے کے الزام میں  29جنوری کو یوپی پولیس نے ڈاکٹر کفیل خان کوممبئی سے گرفتار کیا گیا تھا لیکن انہیں 10 فروری کو ضمانت مل گئی تھی۔ لیکن ان کی ضمانت کے تین دن بعد 13فروری کو انہیں قومی سلامتی ایکٹ ( این ایس سے)کے تحت ان پر زبردستی مقدمہ درج کیا گیا ہے ۔انصاف منچ کے لیڈر مطلوب الرحمن و مسلمس یونائیٹڈ فرنٹ بہار کے ریاستی جاوید قیصر نے ڈاکٹر کفیل خان کی گرفتاری کو غیر آئیں قرار دیتے ہوئے انہیں ایک نجات دہندہ قرار دیا ہے۔

 جنہوں نے سخت دبائو اور مشکل حالت میں گورکھپور بی آر ڈی اسپتال میں آکسیجن کا بندوبست کیا۔ اور گذشتہ سال مظفرپور میں چمکی بخار سے متاثرہ بچوں کی زندگیوں کوبچاکر انسانیت کی مثال پیش کیا تھا،انصاف منچ کے ریاستی معاون سیکریٹری انجینئر ریاض خان نے مرکزی حکومت اتر پردیش حکومت سے پرزور اپیل کی ہے کہ وہ کفیل خان کے معاملے میں مداخلت کرکے جلد از جلد ان کو رہا کیا جائے ۔ ڈاکٹرکفیل خان کو انصاف دینے کا یہی صحیح وقت ہے کہ کیونکہ آج طبی اہلکار ہی انسانیت کی بڑی مدد اور خدمت کررہے ہیں۔ اس موقع پر سی پی آئی ایم ایل مظفرپور کے ضلعی سیکریٹری کرشن موہن سنگھ، ان نوٹسڈ مہم کے روح رواں پروفیسر امیتاز احمد، انقلابی نوجوان سبھا کے ضلعی کنونیئر راہل کمار سنگھ، شفیق الرحمن، محفوظ الرحمن، وغیرہ بھی شامل تھے 

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں

Post Top Ad