تازہ ترین

ہفتہ، 23 مئی، 2020

شرمناک: دہلی میں بھیڑ نے غریب مسلم پھل فروش کے لوٹ لئے 30 ہزار روپئے کے آم۔ویڈیو وائرل

نئی دہلی(یواین اے نیوز 23مئی2020) لاک ڈاؤن کے درمیان قومی دارالحکومت دہلی سے ایک حیران کن واقعہ سامنے آیا ہے۔ ضلع شاہدرہ کے علاقے جگت پوری میں سڑک سے گزرنے والے لوگوں نے آموں کو لوٹ لیا۔ بتایا جارہا ہے کہ جس پھل فروش کے آم لوٹے گئے ہیں۔اسے کم از کم 30 ہزار روپے کا نقصان ہوا ہے۔ اس واقعے کی ایک ویڈیو بھی منظر عام پر آگئی ہے جس میں لوگ رکشہ،سکوٹی اور آٹو سے اتر کر آموں کو لوٹتے ہوئے دکھائی دے رہے ہیں۔

لوٹ مار کا یہ واقعہ 20 مئی کو جگت پوری کے علاقے میں بتایا جارہا ہے جہاں چھوٹو نامی شخص نے دوپہر کے وقت درخت کے سائے میں پھل کا ایک ہاکر لگایا۔ درخت کے سائے میں کھڑے ہونے کے بارے میں پھل فروش اور کچھ رکشہ والوں میں بحث ہوئی۔چھوٹو نے بتایا کہ پہلے تو میں نے جانے سے انکار کردیا۔ جس کے بعد وہ مشتعل ہو گئے ، میں اپنے ریڑھی کے ساتھ وہاں سے چلا گیا لیکن وہاں پھلوں کے کچھ ٹوکرے چھوٹ گئے۔

چھوٹے نے بتایا کہ چند منٹ کے بعد میں نے دیکھا کہ لوگ آم اٹھا کر بھاگ رہے ہیں۔سبھی 12 آم کی پیٹیاں لوٹ لئیے۔مجھے کم از کم 30 ہزار روپے کا نقصان ہوا۔چھوٹو کے چھوٹے بھائی عارف خان نے بتایا کہ یہ خاندان کرشنا نگر کے قریب رہتا ہے ، اور وہ یہاں پر برسوں سے پھل اور سبزیاں بیچ رہا ہے۔یہ سال بہرحال ہمارے لئے مشکل رہا۔ ایسی صورتحال میں اس لوٹ مار نے ہمارے لوگوں کو مزید پریشانیوں میں ڈال دیا ہے۔

اس دوران ایک شخص نے لوٹ کی ویڈیو بنائی اور اسے سوشل میڈیا پر اپلوڈ کیا۔ اس میں صاف دیکھا جاسکتا ہے کہ کیسے لوگ لوٹ مار کے ساتھ بھاگ رہے ہیں۔کئی لوگ ہاتھوں میں آم لے کر چلتے ہوئے دکھائی دے رہے ہیں تو کچھ لوگوں نے آموں کو تھیلیوں میں بھر لیا۔


واقعے کی اطلاع ملنے پر پولیس بھی موقع پرپہنچ گئی۔پھل فروش اور دیگر سے تفتیش کی بنیاد پر پولیس نے اس معاملے میں تفتیش شروع کردی ہے۔پولیس ذرائع کے مطابق متاثرہ شخص نے ابھی تک کوئی شکایت درج نہیں کی ہے۔پولیس متاثرہ شخص سے رابطے میں ہے۔

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں

Post Top Ad