تازہ ترین

منگل، 12 مئی، 2020

غزوہ بدر جرأت و عزیمت، اسقامت اور ایثار و جانبازی کا پیغام ہے، عطاء الرحمن ندوی

ایمانی قوت تعلق مع اللہ سے بڑی سی بڑی طاقت کو شکست دی جا سکتی ہے، یوم بدر اسلام کی عظمت و سربلندی کا مظہر ہے
بارہ بنکی لکھنؤ(یواین اے نیوز12مئی2020)غزوہ بدر حق و باطل پہلا  کا تاریخ ساز معرکہ ہے جسکو اسلامی تاریخ میں ایک منفرد اور ممتاز مقام حاصل ہے یوم بدر درحقیقت اسلام کی عظمت و سربلندی کا مظہر اور ایثار و جانبازی کا سب سے بڑا پیغام حیرت انگیز منظر تھا مذکورہ خیالات کا اظہار قاری عطاء الرحمن ندوی بلھروی نے غزوہ بدر کا پیغام کے عنوان سے متعلق اپنے ایک بیان میں کیا انھوں نے کہا غزوہ بدر اسباب سے زیادہ رب پرتوکل کا درس دیتا ہے،اس عظیم معرکہ میں بحیثیت مسلمان انفرادی و اجتماعی زندگی کیلئے کیا اسباق پوشیدہ ہیں۔

 آج بھی مسلمان اس غزوہ کے اسباق و عوامل کو اپنا کر  اپنی نشاۃ ثانیہ کا سفر شروع کر سکتے ہیں اور کامیابی سے ہمکنار ہوسکتے ہیں قاری عطاء الرحمن ندوی نے کہا کہ غزوہ بدر کو ساڑھے چودہ سو سال گذر چکے ہیں لیکن اس کی یاد  مسلمانوں کے ایمان کو تازہ کر دیتی ہے۔ صدیوں بعد آج بھی مقام بدر کفار مکہ شکست فاش اور مسلمانوں کی فتح و کامرانی کی گواہی دیتا ہے انھوں نے کہا کہ یہ عظیم معرکہ ثابت قدمی ، شوق شہادت اور اطاعت  امیر سے سخت حالات کوموڑا جا سکتا ہے، محض دنیاوی وسائل، آلات جنگ اور سپاہیوں کی کثرت ہی کامیابی کیلئے کافی نہی، غزوہ بدر کا معرکہ اسکا مظہر ہے

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں

Post Top Ad