تازہ ترین

ہفتہ، 9 مئی، 2020

غیر ریاست یا غیراضلاع سے آنے والے لوگ اپنے گھروں میں رہیں۔

ضلع مجسٹریٹ مہیندر بہادر سنگھ، سپرنٹنڈنٹ پولیس اجے کمار پانڈے نے گاؤں جن ہیسہ کا دورہ کیا

مین پوری:حافظ محمد ذاکر(یواین اے نیوز9مئی2020)ضلع مجسٹریٹ مہیندر بہادر سنگھ، سپرنٹنڈنٹ پولیس اجے کمار پانڈے نے تحصیل کراؤلی کے گاؤں جن ہیسہ کا دورہ کیا، جہاں اب تک سب سے زیادہ تعداد 41 مہاجر مزدوروں کی آچکی ہے، مزدوروں سے گفتگو کرتے ہوئے ضلع مجسٹریٹ نے کہا کہ آپ لوگ اپنی اور اپنے کنبے کی حفاظت کے لئے گھر میں کم سے کم 14 دن قیام کریں، گھر میں معاشرتی فاصلہ بنائے رکھیں ۔کسی بی صورت میں گھر سے باہر نہ نکلے ۔ انہوں نے کہا کہ ضلع میں جو بھی فرد دوسرے ریاستوں،یا اضلاع سے آیا ہے اور وہ گھر میں ہی رہے ۔ تھانہ پولس ،اور لیکھ پال ،گرام پردھان ایسے لوگوں پر کڑی نگرانی کرےں۔ہوم قرنطین کیا گیا شخص اگر باہر نکلا تو اس کے خلاف ڈیزاسٹر مینجمنٹ ایکٹ 2005 کی دفعہ 51، 52 , 53، ,55,54 58,57,56، 59، 60 اور ہندوستانی تعزیرات ہند کی دفعہ 188 کے تحت مقدمہ درج کیا جا ئے، جس میں کم از کم 01 سال قید اور جرمانے کا ضابطہ ہے۔

انہوں نے کہا کہ ایسے لوگوں کو جواہر نودیہ اسکول میں بنایا گیا کو رنٹائن ہاؤس بھیجا جائے، اور ان کے اہل خانہ کو بھی انسٹی ٹیوشنل کوارنٹین کیا جائے ۔ انہوں نے ایک بار پھر دوسری ریاستوں سے آئے لوگوں سے کہا کہ وہ اپنے گھروں میں رہیں، سلامت رہیں اور اپنے کنبہ کو محفوظ رکھنے میں اپنا کردار ادا کریں۔ انہوں نے گاؤں والوں سے کہا کہ وہ اس مرض سے بچنے کے لئے ضلعی انتظامیہ کے ساتھ تعاون کریں اگر یہ افراد گھروں سے باہر آجائیں تو فوری طور پر ضلعی ہیڈ کوارٹر کے کنٹرول روم کو ٹیلیفون نمبر 05672- 234308 پر مطلع کریں، اپنی تحصیل کے کنٹرول روم کو مطلع کریں ۔دیہی باشندوں سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ آپ سب اپنے گھروں میں لاک داؤن کی طرح رہیں ۔ذراسی لاپرواہی کورونا وائرس کا انفیکشن بڑھا سکتی ہے۔ 

لہذا محتاط رہیں اور معاشرتی فاصلے پر عمل کریں، انہوں نے گاؤں کے سربراہ سے کہا کہ وہ باہر سے آنے والے تارکین وطن مزدوروں کے بارے میں معلومات رکھیں، جن کے گھروں میں بیت الخلا نہیں ہے، تو انہیں دوسری جگہ بنے بیت الخلاء استعمال کرنے کی اجازت دی جائے، اوراگر راشن کارڈ نہیں ہے تو فوری طور پر راشن کارڈ بنائے جائیں۔ ڈپٹی ڈسٹرکٹ مجسٹریٹ، ریجنل آفیسر، بلاک ڈویلپمنٹ آفیسر باقاعدگی سے اس گاؤں کا دورہ کرتے ہیں اور صورتحال پر نظر رکھیں، محکمہ صحت کی ایک ٹیم بھیجی جائے جو ان کی صحت کی اسکریننگ کرے۔

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں

Post Top Ad