تازہ ترین

ہفتہ، 23 مئی، 2020

ہندوستان کے مختلف علاقوں کی خبروں کے مطابق ابھی تک کہیں پر چاند کی کوئی خبر نہیں ،عید الفطر انشاء اللہ 25 مئی کو ہوگی۔

نئی دہلی(یواین اے نیوز 23مئی2020)ہندوستان کے مختلف صوبوں اور شہروں دیہاتوں میں عیدالفطر کے چاند کے دیکھنے کا اہتمام کیا گیا مگر ابھی تک موصول ہونے والی خبر کے مطابق کہیں بھی چاند نظر نہیں آیا۔ وہیں کچھ علاقوں میں مطلع ابر آلود ہونے کی وجہ سے بھی نظر نہیں آیا اور جہاں کہیں صاف بھی تھا تو وہاں بھی ابھی تک نظر نہیں آیا۔ علماء کرام اس پر نظر بنائے ہوئے ہیں۔ وہیں کچھ علاقوں میں چاند کی تصدیق کی گئی ہے جن میں سے کچھ نام کا ذکر کردیتے ہیں۔دار القضاء امارت شرعیہ مہدولی دربھنگہ میں حسب سابق ایک جماعت نے چاند دیکھنے کا اہتمام کیا لیکن مطلع ابر آلود ہونے کی وجہ سے چاند نظر نہیں آیا۔ والسلام ارشد رحمانی قاضی شریعت دار القضاء امارت شرعیہ مہدولی دربھنگہ۔

دار القضا انجمن اسلامیہ کشن مہں بھی چاند دیکھنے کا اہتمام کہا گیا مطلع ابر تھا چاند نظر نہی آیا۔بوکارو دارالقضاء کی طرف سے چاند دیکھنے کا اہتمام کیا گیا مطلع صاف ہونے کے باوجود ابتک چاند نظر نہیں آیا۔دارالقضا ءامارت شرعیہ کٹک میں چاند دیکھنے کا اہتمام کیا گیا. مطلع صاف تھا مگر چاند مفقود الخبر۔دارالقضا امارت شرعیہ گودام والی مسجد ضلع سوپول میں چاند دیکھنے کا اہتمام کیا گیا لیکن چاند نظر نہیں آیا۔ارریہ میں چاند دیکھنے کا اہتمام کیا گیا لیکن چاند نظر نہیں آیا۔دارالقضاء امارت شرعیہ للجہ ،اور اس کے مضافات میں لوگوں نے چاند دیکھنے کا اہتمام کیا، مگر مطلع ابر آلود ہونے کی وجہ سے چاند نظر نہیں آیا، فقط ا ظہار الحق قاسمی دارالقضاء امارت شرعیہ للجہ ضلع سہرسہ۔دارالقضا امارت شرعیہ مدرسہ فیاض العلوم جامع مسجد پھلوریہ ہاٹ ٹیڑھاگاچھ ضلع کشن گنج میں مطلع ابر آلود ہونے کی وجہ سے چاند نظر نہیں آیا۔سیوان واطراف میں بھی چاند  نظر نہیں آیا۔

شہر ہزاری باغ میں مطلع صاف ہونے کے باوجود چاند نظر نہیں آیا۔جامتاڑامیں مطلع صاف ہونےکےباوجودچاندنظرنہیں آیا۔اس لئیے امید ظاہر کی جارہی ہے کہ انشاء اللہ رمضان المبارک کے 30 روزے مکمل ہونگے اور عید انشاء اللہ 25 مئی بروز دوشنبہ کو ہوگی۔وہیں حیدرآباد کی رویت ہلال کمیٹی نے اعلان کیا ہے کہ عید الفطر کا چاند نہیں ہوا ہے اور عید انشاء اللہ پیر کو ہوگی۔وہیں شاہی امام دہلی امام سید احمد بخاری نے بھی اعلان کیا ہے کہ عید کا چاند نظر نہیں آیا اس لئیے عید الفطر 25مئی بروز پیر کو ہوگی۔

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں

Post Top Ad