تازہ ترین

جمعہ، 8 مئی، 2020

ہر چیز کا بدلہ اللہ تعالی فرشتوں کے ذریعہ دلوائے گا لیکن روزہ داروں کو یہ خصوصیت حاصل ہے کہ ان کو اللہ تعالی خود اپنے دست کرم سے جزا ء عطا فرمائے گا،مفتی شاہنواز

دیوبند:دانیال خان(یواین اے نیوز8مئی2020)دارالعلوم زکریا دیوبند کے ناظم تعلیمات مفتی شاہنواز خان نے رمضان المبارک کی اہمیت و فضیلت پر روشنی ڈالتے ہوئے کہا کہ ماہ رمضان کی دیگر خصوصیات کے علاوہ خاص بات یہ ہے کہ آخرت کے اندر اللہ تعالی نے روزہ دار کی یہ خوبی بیان کی ہے کہ ہر چیز کا بدلہ اللہ تعالی فرشتوں کے ذریعہ دلوائے گا لیکن روزہ داروں کو یہ خصوصیت حاصل ہے کہ ان کو اللہ تعالی خود اپنے دست کرم سے جزا ء عطا فرمائے گا اور ان کا ایک اعزاز یہ ہوگا کہ وہ جس وقت جنت میں داخل ہوں گے تو ان کو خاص باب الریان سے داخل کیا جائے گا،انہوں نے کہا کہ ہر مومن کو اس مبارک موقع کی قدر کرنی چاہئے اور بارگاہ رب العزت میں سجدہ ریز ہوکر شکر ادا کرنا چاہئے کہ حق تعالی نے ہماری زندگی کو ایک اور رمضان عطا کیا ہے۔

فاضل دارالعلوم دیوبند مولوی سعید معین نے کہا کہ اللہ رب العزت کا ہم پر کتنا بڑا احسان ہے کہ صرف ایک مہینے کے روزے قیامت میں ہماری سفارش کریں گے،جس دن ماں بیٹے کی نہیں،بیٹا باپ کا نہیں،غرض کوئی کسی کا نہیں ہوگا سب نفسا نفسی میں ہوں گے اس وقت ہمارے نیک کام روزے قرآن کی تلاوت اور نماز ہماری سفارش کریں گے۔انہوں نے کہا کہ اس مہینے کے روزے آخرت میں دوزخ سے ڈھال بنیں گے اور روزے دار کی سفارش کریں گے،اے اللہ دنیا میں ہم نے اسے کھانے پینے اور دن کی خواہشات سے روکے رکھا اس کے حق میں ہماری سفارش قبول فرما۔

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں

Post Top Ad