تازہ ترین

بدھ، 20 مئی، 2020

ملک میں کورونا متاثرین کی تعداد ایک لاکھ سے تجاوز کر گئی، مہاراشٹر میں ۳۵؍ ہزار متاثر

نئی دہلی(یواین اے نیوز20مئی2020)ملک میں لاک ڈاؤن -۴؍ کے آغاز کے ساتھ ہی کورونا وائرس ’کووڈ-۱۹‘ سے متاثرہ افراد کی تعداد ایک لاکھ  سے تجاوز کرگئی ہے۔ پیرکو اس خبر کے لکھے جانےتک ملک بھر میں ایک لاکھ ۱۶۱؍ افراد کے کووڈ سے متاثر ہونے کی تصدیق ہوئی ہے جبکہ مہاراشٹر میں یہ تعداد  ۳۵؍ ہزار۸۶؍ ہے۔ ممبئی میں بی ایم سی کے ذریعہ شام کو جاری کئے گئے اعدادوشمار کے مطابق کورونا سے متاثرہونے والوں کی تعداد ۲۱؍ ہزار ۱۵۲؍ہوگئی ہے۔ ان میں پیر کوایک ہزار ۱۸۵؍ نئے مریضوں کا اضافہ  ہوا ہے۔ قومی سطح پر اس وقت کورونا سے متاثر ہونے والوں کی تعدا  ایک لاکھ ۱۶۱؍ ہےجن میں  سے۳۸؍ ہزار۹۰۹؍ صحت یاب ہوچکے ہیں

اور ۵۸؍ ہزار ۱۰۲؍ زیر علاج ہیں۔ مرنے والوں کی تعداد ۳؍ ہزار۱۴۴؍ ہے۔ممبئی کی سطح پر دیکھیں تو ۲۱؍ ہزار ۱۵۲؍متاثرین میں سے۵؍ہزار ۵۱۶؍ صحت یاب ہو چکے ہیں ۔ ان میں پیر کو اسپتال سے رخصت کئے گئے۵۰۴؍ افراد بھی شامل ہیں۔ شہر میں پیر کو ۲۳؍ نئی اموات کے ساتھ کورونا سے متاثر ہونے کے بعد فوت ہونےوالوں کی تعداد ۷۵۷؍ ہوگئی ہے۔ تشویشناک بات یہ ہے کہ ۲؍ مہینے کے لاک ڈاؤن کے بعد بھی نئے مریضوں کی تعداد میں  مسلسل اضافہ ہوتا جارہاہے۔

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں

Post Top Ad