تازہ ترین

جمعہ، 8 مئی، 2020

اس بیماری سے بچنے کا واحد راستہ یہی ہے کہ گھر سے نہ نکلیں :ڈی،ایم

ضلع کے دونو اعلیٰ افسران ،مہیند بہادر سنگھ ،اجے کمار پانڈے نے لوگوں کے حال دریافت کئے 
مین پوری/حافظ محمد ذاکر(یواین اے نیوز8مئی2020)ضلع کلکٹر مہندر بہادر سنگھ وسپرنٹنڈنٹ پولیس اجے کمار پانڈے نے راج میرج ہوم میں کچن کا معائنہ کیا اور صفائی ستھرائی اور معیاری کھانا بنا نے کی ہداےت دی ۔ انہوں نے ضلع فوڈ سیفٹی آفیسرسے کہا کہ ضلع میں ضرورت مندوں کو کھانا فراہم کرنے کے لئے چلنے والے کمیونٹی کے کچن کا وقتا فوقتا معائنہ کیا جائے ،اور کھانے کا معیار چیک کیا جائے، اور یہ یقینی بنایا جائے کہ کھانا بروقت ضرورتمندوں تک پہنچے ۔ آج انہوں نے خود ریڈ کراس سوسائٹی کا موقعہ پر جاکر معائنہ کیا ،اور موجود کارکنوں کو کھانے کے پیکٹ فراہم کیے۔ انہوں نے کہا کہ ضلعی انتظامیہ لاک ڈاؤن کے دوران ہر سرگرمی پر نگاہ رکھے ہوئے ہے، اشیائے خوردونوش،تیار شدہ کھانا کسی نہ کسی ذریعہ ضرورت مند فرد کو پہنچایا جارہا ہے۔ اگر کسی شہری کو اب بھی اناج سے متعلق کوئی مسئلہ درپیش ہے تو کنٹرول روم کے ٹیلیفون نمبر- 05672- 234308 پر شکایت درج کراسکتے ہیں، اگر کسی کو صحت سے متعلق کوئی پریشانی ہو تو، میڈیکل کے کنٹرول روم کے ٹیلی فون 05672- 240251 پر رابطہ کریں۔

ضلع کے دونو اعلیٰ حکام نے آج شہر کی اہم سڑکوں پر چل کر اور لوگوں سے براہ راست گفتگو کرتے ہوئے انتظامات کا مشاہدہ کیا، لاک ڈاؤن کے دوران میں ضلعی انتظامیہ کی جانب سے کئے گئے انتظامات کے بارے میں معلومات دےتے ہوئے دکانداروں کو بتایا کہ جن دکانوں کو کھولنے کی اجازت دی گئی ہے، وہ دوکاندار سماجی فاصلہ کورکھنا یقینی بنائے ،خود صارفین کو ماسک پہنے،اور دوسروں کو معاشرتی فاصلے پر عمل کرنے کی ترغیب دیں۔ انہوں نے تھوک فروشوں سے کہا کہ وہ اپنی دکانوں سے کسی بھی حالت میں خوردہ فروشی (فٹکر سامان)فروخت نہ کریں۔ صرف خوردہ فروشوں کو فروخت کرنے دیں، خوردہ فروش گھر گھر کھانے پینے کی چیزیں سپلائی کرتے ہیں۔آج گشت کے دوران جب دونو افسران نے لوگوں سے پوچھا کہ لاک ڈاؤن کے دوران پھلوں اور سبزیوں کے نرخوں میں کوئی زیادہ فرق تو نہیں ہے، تو ان میں سے بیشتر نے کہا کہ پھل، سبزیاں اب لاک ڈاؤن میں پیاز، ٹماٹر وغیرہ سستی مل رہی ہیں۔، لوکی وغیرہ کی قیمتوں میں پہلے کی نسبت نمایاں کمی آئی ہے۔ آٹا بھی مناسب نرخوں پر دستیاب ہے۔ انہوں نے کہا کہ کوئی بھی شخص غیرضروری طور پر گھر سے باہر نہیں نکلے ۔ اس بیماری سے بچنے کا واحد طریقہ یہ ہے کہ تمام لوگ اپنے گھروں میں رہیں، لاک ڈاؤن کی پیروی کریں، معاشرتی فاصلے پر عمل کریں، منہ پر ماسک پہن کر ہی باہر جائیں ۔اس گشت میں پولیس فورس کی ایک بڑی تعداد موجود تھی،۔

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں

Post Top Ad