تازہ ترین

منگل، 19 مئی، 2020

آروگیہ سیتو ایپ کا تعارف اور لوگوں سے کروایا ڈاؤن لوڈ : عشرت علی

بھوگاؤں ،مین پوری:حافظ محمد ذاکر(یواین اے نیوز19مئی2020)ٹیم الخدمت فاؤنڈیشن کے سر پرست ماسٹر عشرت علی نے قصبہ کے ہی محلہ مردھا ،محلہ بڑابازار ،محلہ کریانیم وغیرہ میں جا کر لوگوں کو آروگیہ سیتو ایپ کی مکمل معلومات فراہم کی ،واضح رہے الخدمت ٹیم قصبہ میںلاک ڈاؤن کے بعد سے ہی تیار شدی کھانا ضرورت مندوں تک پہنچا نے کا کام کر رہی ،جب سے رمضان شروع ہو ئے ہیں ،الخدمت نے خصوصی افطاری پیکیج کا بھی آغاز کیا تھا ،یہی وہ تنظیم ہے جو بلا تفرق ومذہب و ملت سبھی ضرورت مند لوگوں کے گھروں تک طعامی اشیاء پہنچا نے کا کام کر رہی ہے ۔اسی ضمن میں آج ٹیم کے سر پرست ماسٹر عشرت علی نے لوگوں کو کورونا وائرس بیماری لگنے کی وجوہات سے لوگوں کو بیدا کیا ،ساتھ ہی آروگیہ سیتو ایپ کے تعلق سے لوگوں کو معلومات پہنچائی

آج محلہ مردھا کے معروف ''ال ثنا ٹیلر''محمد اکرم عرف جعفری کو آروگیہ سیتو ایپ کے متعلق جان کاری دینے کے بعد اس کے استعمال کے فوائد سے بھی آگاہ کیا ۔ حکومت ہند کی طرف سے جاری آروگیہ سیتو ایپ اورریاستی حکومت کے ذریعہ جاری کردہ آیوش کوچ موبائل ایپ ڈاؤن لوڈ کرکے،اور کورونا کے انفکشن سے محفوظ رہنے خود اور اپنے اہلِ خانہ پاس پڑوس کو محفوظ رکھنے اور صحتمند رہنے کی تر غیب دی ۔ماسٹر عشرت علی نے بتایا کہ ہماری مکمل ٹیم اس کام کو خوش اسلوبی کے ساتھ پورے قصبہ میں انجام دے رہی ہے ۔ اب تک سو سے زیادہ کنبوں ''آروگیہ سیتو ایپ'' موبائل میں ڈاؤن لوڈ کرایا جا چکا ہے ۔اس موقعہ پر عبید الرحمان ،انتخاب علی ،حافظ راحل ، دانش خان، محمد عارف۔وغیرہ لوگ موجود تھے ۔

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں

Post Top Ad