تازہ ترین

جمعرات، 21 مئی، 2020

اٹلی کی خاتون نےجیل میں قرآن کا مطالعہ کرکے اسلام کو کیا قبول۔اب مل رہی ہے دھمکیاں…دیکھیں ویڈیو۔۔

اٹلی(یواین اے نیوز21مئی2020)پوری دنیا کے مختلف ممالک سے اسلام قبول کرنے کی اکثر اطلاعات آتی رہی ہیں ، جن میں اکثر دنیا بھر کے نامی گرامی ہستیوں سے جانا جاتا ہے جیسے اداکار ، کرکٹر ، گلوکار ، فٹ بالر اور شاہی خاندان اور سیاسی شخصیات۔ایسا ہی ایک معاملہ اٹلی سے آیا ہے،جہاں کی ایک خاتون جو کہ طب کے شعبے سے تعلق رکھتی تھی معاملہ سامنے آیا ہے۔ آپ کو بتادیں کہ اٹلی دنیا بھر میں طب کے معاملے میں  دوسرے نمبر پر ہے۔

معلومات کے مطابق اٹلی کی امدادی تنظیم،سلویا رومانو 25 سالہ خاتون کو کینیا میں سال 2018 میں کچھ لوگوں نے اغوا کیا تھا۔ اغوا کے دوران جب سلویا رومانو کو قید میں رکھا گیا تھا ، انہوں نے اسلام کی مقدس کتاب قرآن کو پڑھنا شروع کیا۔ سلویا  رومانو قرآن پڑھنے کے دوران اسلامی تعلیم سے بہت زیادہ متاثر ہوئیں۔ انہوں نے اسلام قبول کرلیا۔

اس سے بے خبر اغوا کاروں نے سلویا رومانو کی رہائی کے لئے تاوان کا مطالبہ کیا۔جبکہ رہائی کا کوئی دوسرا راستہ نہیں تھا ، سلویا رومانو کے کنبہ کے افراد نے اغوا کاروں کو تاوان دے کر سلویا رومانو کو آزاد کرایا۔ تاوان ملنے پر ، اغوا کاروں نے سلویا رومانو کو رہا کردیا۔ رہائی کے بعد سلویا رومانو اپنے گھر پہنچی اور اس کے اہل خانہ نے ان سے گلے ملکر پھوٹ پھوٹ کر رونے لگے، اور خوشی کا اظہار کیا۔

لیکن سلویا رومانو کی رہائی کے بعد جب یہ بات عام ہوگئی کہ انہوں نے اسلام قبول کرلیا ہے تو انہیں دھمکیاں ملنی  شروع ہوگئی۔دوسری طرف اٹلی پوری دنیا کے ساتھ ساتھ کورونا انفیکشن کی لپیٹ میں ہے ، دوسری طرف نومسلم سلویا رومانو اور ان کے اہل خانہ کو ملنے والی دھمکیوں سے انھیں اور زیادہ دکھ ہوا ہے ۔تاہم سلویا رومانو اب حجاب کا استعمال کرتی ہیں۔ یہاں تک کہ اغوا کاروں کے یہاں جب رہائی کے بعد وہ گھر لوٹیں تو وہ حجاب پہنی ہوئی تھیں۔ جس سے دیکھ کر یہ یقین کیا جاسکتا ہے کہ وہ دل کی گہرائیوں سے اسلام کو قبول کر دین پر قائم رہنے کا عزم کرلی ہیں۔

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں

Post Top Ad