تازہ ترین

ہفتہ، 16 مئی، 2020

جونپور میں کورونا مریضوں کی تعداد پہنچی 24، آج ایک ہی دن میں 6 لوگوں کی رپورٹ پوزیٹو،ایک کی موت۔مچی ہلچل۔

جونپور(یواین اے نیوز 16مئی2020)جمعرات کو ممبئی سے آنے والے شخص کی جونپور کے مگرا بادشاہ پور قرنطین سینٹر ہوم میں ہوئی موت۔ آپ کو بتادیں کہ جمعرات کو ممبئی سے آئے  نوجوان کو جمعہ کے روز بخار کی وجہ سے مگرا بادشاہ پورکے شیلٹر ہوم میں قرنطین کے دوران فوت ہوگیا اسکی موت کے بعد ضلع انتظامیہ نے جانچ کرنے کے لئیے رپورٹ بھیجی جس میں کورونا پوزیٹو نکلا،متوفی جعفرآباد علاقے  ناتھو پور کا رہائشی تھا۔

وہیں آج ممبئی سے 6 اور افراد کی تفتیشی رپورٹ کورونا مثبت پائی گئی ہے۔ رام پور بلاک کے ہتیرا اور پرتھوی پور ، سرکونی بلاک کے وشون پور اور لہراتلا کے یہ سب رہائشی ہیں جنکی رپورٹ مثبت آئی ہے۔ممبئی سے کرونا وائرس چلا گاؤں کی طرف ، آج ضلع کے مختلف علاقوں میں7 مثبت واقعات کی اطلاع ملی ہے ضلع جون پور میں مریضوں کی کل تعداد 24 ہوگئی ہے,ان میں سے 8 افراد ٹھیک ہوچکے ہیں وہ اپنے گھروں کو چلے گئے ہیں۔جبکہ ایک مریض کورونا سے فوت ہوچکاہے۔اور پندرہ ایکٹیو کیس ہیں۔

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں

Post Top Ad