تازہ ترین

اتوار، 17 مئی، 2020

جونپور میں 28سالہ نوجوان کی سڑک حادثے میں درد ناک موت،اہل خانہ میں مچا کہرام

 جونپور ، (یو این اے نیوز 17مئی 2020) شاہ گنج کوتوالی کے حلقہ کے  مجڈیہا گاؤں کے موڑ پر واقعہ آئرن مانس ڈھابا کے قریب بس کی ٹکر سے موٹرسائیکل سوار چن مین  کی  سنیچر کے روز شام کے وقت موقع ہی پر موت ہوگئی۔جونپور عدالت کے قریب کے رہائشی انکت شکلا28 سالہ شاہ گنج تحصیل میں چین مین کے عہدے پر تعینات تھے

 سنیچر کی شام وہ اپنے کام کرکے بائیک سے گھر لوٹ رہے تھے،آئرن مانس ڈھابا کے قریب پہنچے جہاں سامنے سے آرہی تیز رفتار سے بس نے اپنی زد میں لے لیا ،جس سے اسکی موقع ہی موت ہوگئی،

اطلاع پر پہنچے سب انسپکٹر وجیۓ بہادر سنگھ نے لاش کو قبضے میں لے لیا حادثے کی اطلاع ملتے ہی ڈپٹی ڈسٹرکٹ مجسٹریٹ راجیش کمار ورما اور متوفی شخص کے اہل خانہ کے لوگ موقع پر پہنچے ،اس سڑک حادثے سے اہل خانہ کے لوگ میں کہرام مچ گیا

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں

Post Top Ad