تازہ ترین

جمعہ، 15 مئی، 2020

جونپور میں 22سالہ نوجوان کی تالاب میں نہانے کے دوران ڈوب کر موت ،علاقے میں غم کی لہر

  جونپور ۔(یو این اے 15مئی 2020)  پریسواں شاہ پور گاؤں میں جمعرات کی صبح نہاتے ہوئے ایک نوجوان  تالاب میں ڈوب گیا، جے سی بی مشین سے  کھدائی کراکر  گھنٹوں مشقت  کے بعد تالاب سے پانی نکالے جانے کے بعد لاش مل سکی
واضح رہے گاؤں کے کچھ نوجوانوں کے ساتھ  وجیۓ کمار (22) صبح دس بجے تالاب میں نہانے گیا تھا،


 گہرے پانی میں جاتے ہی وجئے ڈوبنے لگا ، ساتھ میں نہا رہےساتھیوں نے  اسکو بچانے کی کوشش کی لیکن ناکام رہے۔  ساتھی نوجوان شور مچا کر گاؤں کی طرف بھاگے۔  لواحقین نے گاؤں کے لوگوں کی مدد سے کافی دیر تک تالاب میں  چھان بین کی لیکن لاش نہیں ملی ۔ جال کا استعمال کرنے کے بعد بھی لاش نہیں ملی تو حادثے کی خبر پاتے ہی موقع پر پہنچے  تھانہ صدر منارام گھسیا  نے جے سی بی مشین منگا کر ۔

  جے سی بی سے سڑک کٹواکر تالاب کا پانی نکالا گیا،  تقریبا پانچ گھنٹے پانی نکالنے کے بعد، جب تالاب کا پانی بہت کم ہو گیا ، جب جاکر 22سالہ متوفی وجیۓ کمار کی لاش تالاب سے باہر نکالی جاسکی ، متوفی نوجوان بی ایس سی کا طالب علم تھا۔  لواحقین کا انکے اس طرح سے ڈوب جانے رو روکر براحال ہوگیا ہے   پولیس لاش کو تحویل میں لیکر آگے کی ضروری کارروائی میں جٹ گئی ہے اس حادثے سے علاقے میں کہرام مچ گیا تالاب میں دیگر نہارہے بچے ابھی بھی صدمے میں ہیں ،

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں

Post Top Ad