تازہ ترین

پیر، 11 مئی، 2020

جاوید اختر نے لاؤڈ اسپیکر سے اذان کو بند کرنے کا کیا مطالبہ۔

نئی دہلی(یواین اے نیوز11مئی2020)مصنف اور گیت نگار جاوید اختر نے لاؤڈ اسپیکر سے آذان کو بند کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔ان کا خیال ہے کہ اس سے دوسرے لوگوں کو تکلیف ہوتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ اذان ایمان کا حصہ ہوسکتا ہے لیکن یہ کوئی گیجٹ نہیں ہے۔

ہفتے کے روز ایک ٹویٹ میں ، گیت نگار جاوید اختر نے سوشل میڈیا پر اس بارے میں لکھا ، 'ہندوستان میں اذان کو لاؤڈ اسپیکر پر بولنا تقریباً 50 سال تک حرام تھا ، پھر یہ حلال اور اتنا حلال ہوگیا کہ اس کی کوئی انتہا نہیں لیکن اس کا اختتام ہونا چاہئے۔ اذان ٹھیک ہے لیکن لاؤڈ اسپیکر دوسروں کو تکلیف کا سبب بنتا ہے۔ مجھے امید ہے کہ کم از کم اس بار وہ خود یہ کام نہیں کریں گے۔

1 تبصرہ:

Post Top Ad