تازہ ترین

پیر، 11 مئی، 2020

جو شخص بھی عدالت احاطہ میں آئے اس کو ماسک استعمال کرایا جائے

مین پوری پوری:حافظ محمد ذاکر (یو این اے نیوز 11مئی 2020)ضلع مجسٹریٹ مہیندر بہادر سنگھ اور سپرنٹنڈنٹ پولیس اجے کمار پانڈے نے سول عدالت کا معائنہ کیا ،اور وکلاء سے کہا کہ وہ معاشرتی فاصلے پر عمل پیرا ہو کر اپنی ذمہ داریوں کو نبھائیں۔کورٹ میں بھیڑ جمع نہ ہو نے دیں ۔جو شخص بھی عدالت احاطہ میں آئے اس کو ماسک استعمال کرایا جائے ۔عدالت احاطہ میں دوکاندار بھی اپنی دوکانوں کے سامنے بھی بیریکیڈنگ کریں ،سماجی فاصلہ بنا کر ہی کاغذات وغیرہ فروخت کریں ۔ انہوں نے کہابے مقصد کوئی بھی شخص خصوصاً 60 سال سے زیادہ عمر کے ضعیف لوگ اور 10 سال سے کم عمر کے بچے گھر سے قطعاً باہر نہ نکلیں۔اس وائرس کی زد میں اکثر مذکورہ عمر کے یا سنگین بیماریوں میں مبتلاء ہی لوگ متاثر ہو تے ہیں ۔ لہذا ہوشیار رہیں، گھبرائیں نہیں، بلکہ معاشرتی فاصلے پر عمل کرکے گھروں میں ہی رہیں اور اس عالمی وبا سے بچیں۔ محفوظ رہیں اور دوسروں کو بھی محفوظ رکھنے میں اپنا تعاون کریں۔

ضلع کے دونو اعلیٰ افسران نے شہر کے مرکزی بازار کا دورہ کیا اور دکانداروں سے کہا کہ وہ بروقت دکان کھو لیں،ساتھ ہی اس بات کا خاص خیال رہے کہ مجمع نہ لگنے پائے ۔ انہوں نے بینک کے باہر قطار میں کھڑے لوگوں سے کہا کہ بینک کے باہر بے وجہ بھیڑ نہ لگائیں ۔سو،پانچ سو روپیہ نکالنے والے لوگ اپنے قریبی ڈاکخانہ سے رابطہ کریں ۔ انہوں نے کہا کہ جن لوگوں کو زیادہ پیسوں کی ضرورت ہے وہ بینک آئیں ۔ انہوں نے کہا کہ آپ کے کھاتے (اکاؤنٹ)کی رقم محفوظ رہے گی۔افواہوں پر ہرگز دھیان نہ دیں ۔آپ خود محفوظ رہیں اس بات پر خاص توجہ دیں ۔انہوں نے دوا فروشوں (میڈیکل) سے براہ راست گفتگو کی اور کہا کہ وہ دکان پر آنے والے گراہک سے سماجی فاصلے پر عمل کرائیں۔انہوں نے کہا کہ جو رعایت دی جارہی ہے،اس کو غنیمت سمجھ کر ضابطوں کے ساتھ عمل پیرا ہوں ۔

 ماسک پہنے بغیر گھر سے باہر نہ نکلیں۔ انہوں نے چوراہے پر تعینات پولیس اہلکاروں سے کہا کہ جو لوگ سفر کر رہے ہیں ان پرنظر رکھیں، انڈرائیڈ فون رکھنے والوں سے آراگیہ ایپ ڈاؤن لوڈ کرائیں ۔ انہوں نے کہا کہ جو لوگ دوسری ریاستوں میں ہیں یا دوسری ریاستوں میں جانا چاہتے ہیں، انہیں عوامی سماعت (جن سنوائی پورٹل) پر درخواست دیں یا 1076 پر فون کریں، ایسے لوگ جو ریاست کے ایک ضلع سے دوسرے ضلع جانا چاہتے ہیں، انہیں یوپی 2 پر ای پاس ملے گا۔ آن لائن درخواست دیں اس دورے کے دوران ایڈیشنل سپرنٹنڈنٹ پولیس اوم پرکاش، ڈپٹی ڈسٹرکٹ مجسٹریٹ صدر راجنی کانت، ریجنل آفیسر نگر ابے رائے وغیرہ موجود تھے۔

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں

Post Top Ad