تازہ ترین

جمعہ، 22 مئی، 2020

ضلع کی سبھی مسجدوں میں جمعۃ الوداع گھروں میں ادا کی گئی۔،مسجدوں میں صرف امام ،و متولی ،اور خادم لوگ ہی نظر آئے

بھوگاؤں،مین پوری:حافظ محمد ذاکر (یواین اے نیوز22مئی2020)قصبہ میں رمضان کا آخری جمعہ(جمعتہ الوداع) گھروں میں ہی ادا کیا گیا۔قصبہ کی مساجدوں میں صرف امام وموؤذن کے علاوہ خادم مسجد ہی نظر آئے ۔قصبہ کے ذمہ داروں نے دو روز قبل سے ہی اعلانوں کا سلسلہ جاری کر دیا تھا ،کہ نماز جمعہ تمام نمازوں کی طرح گھروں پر ہی ادا کریں ۔اکثر دیکھا جاتا ہے کہ رمضان کے آخری جمعہ(جمعہ الوداع) کو مسلمان نہاےت خوش خرمی کے ساتھ جمعہ ادا کرتے ہیں ،شاید ہی کوئی مسلمان اس آخری جمعہ کو ترک کرتا ہو ،یہی وجہ ہے مسجدیں نمازیوں سے پ،ر ہوجاتی ہیں ،صرف اتنا ہی نہیں بلکہ سڑکوں اورگلیوں میں بھی نمازیوںکی صفیں بچھ جاتی ہیں۔

 اسی لئے انتظامیہ بھی فکر مند تھا ،کہ کہیں مسلمان سڑکوں پر آکر نماز کا اہتمام نہ کر نے لگیں ۔انتظامیہ نے قصبہ کی مسجدوں اور ائمہ کرام سے رابطہ قاےم کئے ،اور نماز کے سلسلہ میں گفتگو کی ۔قصبہ کے سبھی ائمہ و متولیان نے گھروں میں ہی نماز ادا ہو نے کی بات کہی۔اسی سلسلہ میں کوتوالی بھوگاؤں انچارج پہوپ سنگھ نے شہر قاضی حافظ محمد خالد سے گفتگو کرتے ہوئے مدینہ مسجد میں نماز جمعہ کے سلسلے میں جاننا چاہا ،جس پر شہر قاضی حافظ محمد خالدنے کہا کہ ہم حکومت کے نافذ کر دہ لاک ڈاؤن کا مکمل احترام کر رہے ہیں۔ 

اور ہم لوگوں کو اسی بات کی ترغیب بھی دے رہے ہیں کہ نماز جمعہ گھروں پر ہی ادا کیا جائے ،شہر قاضی نے مزید جانکاری دےتے ہوئے کہا کہ مدینہ مسجد میں (قصبہ کی جامع مسجد کے بعد سب سے بڑی مسجد ہے ) مسجد کے امام حافظ محمد ذاکر ، اور مسجد کے متولی حاجی محمد اسحاق ،مسجد کے خادم کے سوا کوئی اور مسجد میں نہیں ہوگا ،اور یہ نماز کا سلسلہ لاک داؤن کے نافذ ہو نےکے کے بعد سے اسی طرح جاری و ساری ہے۔

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں

Post Top Ad