تازہ ترین

پیر، 11 مئی، 2020

یواے ای سے کیرالا لوٹے۲؍افراد کورونا پازیٹیو

کیرالا(یواین اے نیوز/انقلاب11مئی2020)متحدہ عرب امارات کے ابوظہبی اور دبئی سے ائیر انڈیا کے طیاروں کے ذریعہ جمعرات کو کیرالہ لوٹے۳۶۳؍ لوگوں میں سے دو ہندوستانی کورونا وائرس سے متاثر پائے گئے ہیں ۔ ریاستی حکومت کی طرف سے یہ جانکاری دیتے ہوئے بتایا گیا کہ کووِڈ-۱۹؍ پازیٹیو ۲؍ افراد میں سے ایک کا علاج کوزی کوڈ جبکہ دوسرے کا علاج کوچی میں چل رہا ہے ۔کیرالا میں کورونا وائرس کے ان دو نئے معاملات سامنے آنے کے ساتھ ریاست میںکورونا کے کل معاملات کی تعداد ۵۰۵؍ہوگئی ہے ۔ حالانکہ ان میں صرف۱۷؍ ہی ایکٹیو کیس ہیں ۔ ریاست میں ۴۸۴؍لوگ علاج کے بعد ٹھیک ہوکر گھر بھیجے جاچکے ہیں ، جبکہ۴؍ لوگوں کی موت ہوچکی ہے ۔

کورونا کی   تیسری ممکنہ لہر کیلئے تیار رہنا چاہئے:وزیر اعلیٰ وجین
وزیر اعلیٰ پنارائی وجین نے کہا  ہےکہ ریاست میں ۲۳۹۳۰؍ لوگوں کو نگرانی میں رکھا گیا ہے ۔ ان میں سے۳۳۴؍ لوگ مختلف اسپتالوں کے آئیسولیشن وارڈ میں زیر علاج ہیں ۔ اس سے پہلے جمعہ کو وزیر اعلیٰ نے کہا تھا کہ ریاست کورونا کے پھیلا ؤکو روکنے میں ابھی تک کامیاب رہا ہے لیکن  اس کے ایک تیسرے ممکنہ پھیلاؤ کیلئے بھی تیار رہنا چاہئے ۔ ایسا بیرون ممالک سے ہندوستانیوں کے لوٹنے کے نتیجے میں  ہوسکتا ہے ۔

مالدیپ  سے جنگی جہاز آئی این ایس جلاشو  کے ذریعہ ۷۰۰؍ ہندوستانی کوچی پہنچے 
 اس دوران اتوار کومالدیپ  سےجنگی جہاز آئی این ایس جلاشو کے ذریعے۶۹۸؍ ہندوستانیوں کو مالدیپ سے کوچی لایا گیا ہے ۔ آئندہ کچھ دنوں میں مزید ہزاروں افراد کے بیرون ممالک سے واپس آنے کا امکان ہے ۔ ائیر انڈیا نے اس کیلئے ۷؍مئی  سے۱۳؍ مئی کے درمیان۶۴؍ پیڈ فلائٹس اور ہندوستانی بحریہ نے اسی طرح بحری راستوں سے ہندوستانیوں کو واپس لانے کا فیصلہ کیا ہے ۔ اس ضمن میںپورٹ ٹرسٹ کے  ایک اہلکار نے بتایا کہ ان  میںسے جن ا فرادمیں کورونا پازیٹیو کی علامات پائی گئیں ،انہیںجہاز سے اتار دیاگیاتھا ۔ کم وبیش ۷۰۰؍ ہندوستانیوںکی بحری راستے سے یہ پہلی وطن واپسی تھی ۔ اس کے ساتھ ہی ہندوستان کا ایک اور بحری جہاز مالے پہنچاہےجہاںسے مزید ہندوستانیوں کی واپسی ہوگی ۔واضح رہےکہ حکومت وندےبھارت مشن کے تحت بیرون ملک پھنسے ہندوستانیوں کوملک واپس لانے کی کارروائیوں کا آغازکیا گیا۔ اب تک  ایئر انڈیا کے طیاروں کےذریعے سیکڑوںہندوستانیوںکو خلیجی ممالک سے وطن واپس لایاجاچکا ہے۔ان واپس لائے گئے ہندوستانیو ںمیں۴۴۰؍ کا تعلق کیرالا  ، ۱۸۷؍ افراد کا تمل ناڈو سے  اورچار کا تعلق دہلی سے ہے۔اس دوران آئی این ایس مگراتوار کو مالے پہنچا۔ وہاںسے کم وبیش ۲۰۰؍ ہندوستانیوںکو واپس لایاجائے گا ۔ 

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں

Post Top Ad