تازہ ترین

جمعرات، 21 مئی، 2020

کیا واقعی زی نیوز نے 29000 ہزار لوگوں میں پھیلایا ہے کورونا وائرس،پڑھیں یہ چونکانے والی رپورٹ۔

دہلی(یواین اے نیوز21مئی2020)ہمارے ملک بھارت میں اسوقت کورونا کے نمبر میں تیزی سے بڑھ رہاہے،جہاں سے کورونا کی شروعات ہوئی یعنی کہ چین سے کو بھی اب پیچھے چھوڑ دیا ہے،آج کی تازہ رپوڑ کی اگر بات کریں تو بھارت میں ایک لاکھ تیرہ ہزار چار سو اکسٹھ معاملے سامنے آچکے ہیں، جو کہ اگلے مہینوں تک یہ اعدادوشمار اور بڑھنے کا امکان ظاہر کرتا ہے۔ اسی کڑی میں دہلی سے سٹے نوئیڈا میں زی نیوز میڈیا کے آفس سے یہ خبر موصول ہوئی تھی کی وہاں پر 29 لوگوں کو کورونا پازیٹو ہے۔جس وقت ملک بھر میں افراتفری کا ماحول ہواسوقت زی میڈیا میں 29 ملازمین کو کورونا مثبت ملنا ایک سازش لگ رہی ہے۔ایسا ہم نہیں بلکہ دہلی میں مقیم ایک سماجی کارکن نیہا بھارتی کہہ رہی ہیں۔

زی نیوز آفس سے باہر آنے والے ان انتیس کرونونا مثبت ملازمین کے معاملے کے بعد بڑی تعداد میں لوگ زی نیوز گروپ پر برہمی اور ناراضگی کا اظہار کررہے ہیں۔ سدھیر چودھری کو نشانہ بنایا گیا ہے۔نیہا بھارتی نے اپنے آفیشل ٹویٹر اکاؤنٹ سے ٹویٹ کیا ہے جس میں انہوں نے لکھا ہے کہ "زی نیوز آفس میں پائی گئے۔ 29 کورونا متاثرہ ملازمین کے ساتھ ہماری ہمدردی ہے ، لیکن سدھیر چودھری بتائیں کہ یہ لوگ 'چھپے ہوتھے ' یا 'پھنسے ہوئے تھے' یا پھر کوئی سازش۔


آپ کو بتاتا چلوں کہ سدھیر چودھری نے خود اپنے ٹویٹر ہینڈل سے زی نیوز آفس میں 29 کورونا متاثرہ ملازمین کی دریافت کے بارے میں معلومات دی تھی ، لیکن لوگوں نے اس پر سخت رد عمل ظاہر کیا ہے اور اسے زی نیوز کی ایک بڑی غفلت قرار دیا ہے۔ دوسری طرف سدھیر چینل نے اپنے شو ڈی این اے میں اس معاملے کو بھی شامل کیا اور اس میں پتھربازی اور ٹکڑے ٹکڑے گینگ والے گروہوں جیسے خیالی اور متنازعہ الفاظ کا استعمال کرکے ایک نیا تنازعہ پیدا کرنے کی کوشش کرتے دیکھا گیا۔لوگوں نے اس بات پر بھی ناراضگی ظاہر کی ہے کہ آج ملک کی اس طرح کی خراب حالت میں ہونے کے باوجود سدھیر چودھری بلاوجہ ہر طرح کے بے بنیاد الزامات کو شامل کرکے شرمندہ ہونے کی بجائے مختلف رنگ دینے کی کوشش کر رہے ہیں۔


وہیں نیہا بھارتی نے ایک مقامی یوٹیوب چینل کو انٹرویو دیا ہے جس میں 29000 ہزار لوگوں میں کورونا وائرس پھیلانے کا الزام لگایا گیا ہے۔ جبکہ آج ایک اور غیر مصدقہ خبر چلائی گئی کہ زی نیوز میں اب نئے کورونا وائرس مریضوں کی تعداد 38 آئی ہے۔ جبکہ تمام مریضوں کی تعداد 66 بتائی گئی ہے۔جبکہ ابھی تک اسطرح کی خبریں کہیں مصدقہ زرائع سے نہیں مل سکی ہے۔

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں

Post Top Ad