تازہ ترین

ہفتہ، 16 مئی، 2020

لاک ڈائون کا چوتھا مرحلہ پیر سے شروع ہوگا ریاستوں نے تجاویز وزیر اعظم دفتر کو بھیج دیں

بلال فرقانی،سرینگر،ملک گیر سطح پر پیر سے ممکنہ شروع ہونے والے لاک ڈائون کے چوتھے مرحلے میں جموں کشمیر سمیت دیگر ریاستوں کے غیر ریڈ زون والے علاقوں میں محدود اقتصادی سرگرمیاں شروع کرنیکی تجاوئز وزیر اعظم آفس کو پیش کردی ہیں۔لاک ڈائون کا چوتھا مرحلہ پیر سے شروع ہونے جارہا ہے، جس پر ان تجاویز کی روشنی میں ڈھیل دینے کے بارے میں اعلان کیا جائیگا۔مختلف ریاستوں کی تجاویز کے تناظر میں مرکزی حکومت نے لاک ڈائون سے مرحلہ وار بنیادوں پر باہر نکلنے کی منصوبہ سازی شروع کردی ہے۔جموں کشمیر جہاں کورونا وائرس میں مبتلا کیسوں کی تعداد ایک ہزار کے ہندسے کو عبور کر چکی ہے،میں اسمارٹ کاروبار مرحلہ وار بنیادوں پر معیاری عملیاتی طریقہ کار اپناتے ہوئے شروع کرنے کی تجاویز پیشکی گئیں ہیں۔ہارٹ اسپارٹ علاقوں میں بندشیں جاری رکھنے کی بھی انتظامیہ کی طرف سے وکالت کی جارہی ہے۔

معلوم ہوا ہے کہ جموں کشمیر کی یوٹی سرکار نے خطہ چناب کو کورونا کے لحاظ سے فری قرار دیا ہے جبکہ جموں، سانبہ، کٹھوعہ اور ادہمپور ٹائون کے علاوہ رام بن،ریاسی کو بھی محفوظ قرار دیا ہے۔ پونچھ اور راجوری کے بارے میں بھی اسی طرح کی محدود سرگرمیان شروع کرنے کی رائے ظاہر کی گئی ہے۔ وادی میں کنگن کے علاوہ چرار شریف، پکھر پورہ، راجپورہ پلوامہ تحصیل، لاسی پورہ، ترال اور پانپور کے علاوہ قاضی گنڈ، پہلگام، خانصاحب، ماگام، بیروہ، کیریری، 

سنگرامہ، رفیع آباد، ہندوارہ، ترہگام اور لولاب کے علاقے محفوظ قرار دیئے ہیں جہاں محدود کاروباری سرگرمیاں شروع کی جاسکتی ہیں۔وزیر اعظم آفس کو بھیجی گئی رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ وادی میں زمینداری کا سیزن شروع ہوچکا ہے اور گاٗوں دیہات میں لوگ اپنا معمول کا کاروبار کررہے ہیں۔آندھرا پردیش،کیرالہ،گجرات اور دہلی کے وزراء اعلیٰ نے جامع معاشی اداروں کو مرحلہ وار بنیادوں پر کھلونے کی تجویز پیش کی ہے۔آندھرا نے غیر ریڈ زون علاقوں میں اقتصادی اور عوامی سرگرمیوں کو بحال کرنے کی تجویز پیش کی ہے۔  دہلی کے وزیر اعلیٰ اروند کیجروال نے بھی دہلی کے ریڈ زون علاقوں سے باہر کچھ اقتصادی سرگرمیوں کو بحال کرنے کی وکالت کی ہے۔

کیرالہ نے میٹرو سروس اور مقامی ریل سروس کے علاوہ گھریلوں پروازوں اور ریستوراں و ہوٹلوں کو بحال کرنے کی تجویز پیش کی ہے۔اس ریاست میں مجموعی طور پر560کرونا مریضوں میں سے500صحت یاب ہوچکے ہیں اور صرف4کی موت واقع  ہوچکی ہے۔ کراناٹکا نے ریستوراں اور ہوٹلوں کے علاوہ جم جبکہ ٹامل ناڈو نے بھی اقتصادی سرگرمیوں جن میں سبزی منڈیاں بھی شامل ہیں،بحال کرنے کی تجویز پیش کی ہے۔ گجرات نے بڑے قصبوں میں اقتصادی سرگرمیوں کو بحال اور اترپردیش،مہاراشٹرا،بہار،جھارکھنڈ اور اڈیسہ نے لاک ڈائون جاری رکھنے کی تجویز پیش کی ہے۔بہار کے وزیر اعلیٰ نتیش کمار نے واضح کیا ہے کہ ریاست میں31مئی تک لاک ڈائون میں توسیع دی جائے گی۔ پنجاب کے وزیر اعلیٰ بھی لاک ڈائون مین توسیع کے حق میں نظر آرہے ہیں،جبکہ آسام نے بھی اس میں توسیع دینے کی وکالت کی ہے۔
کشمیری عظمی کے ان پٹ کے ساتھ

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں

Post Top Ad