تازہ ترین

منگل، 19 مئی، 2020

مفتى سعید پالن پوری کی وفات امت کا نا قابل تلافی خسارہ: عطاء الرحمن ندوی

مفتی سعید احمد دین اسلام کے  علمبردار تھے، انکے شروع  کئے ہوئے کاموں کی تکمیل اور انکی اشاعت ہی انکو سچا خراج عقیدت ہے 
فتحپور بارہ بنکی(یواین اے نیوز19مئی2020)شیخ الحدیث و صدر المدرسین دارالعلوم دیوبند مفتی سعید احمد پالنپوری کے سانحہ ارتحال پر قاری عطاء الرحمن ندوی بلھروی نے اپنے گہرے رنج و غم کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ مفتی سعید احمد پالنپوری نور اللہ مرقدہ کا انتقال  عالم اسلام کا عظیم ترین خسارہ ہے جسکی تلافی ناممکن ہے انکے علوم کو پھیلانا اور عام کرنا ہی انکو سچا خراج عقیدت پیش کرنا ہے  انھوں نے کہا کہ مفتی سعید احمد پالنپوری دین اسلام کے علمبردار اور دار العلوم دیوبند کی زینت تھے وہ ایک عظیم محدث، فقیہ، علم و عمل کے جامع اور تربیت کے اعتبار سے ایک مرشد کی حیثیت رکھتے تھے،اوقات کی پابندی اور کاموں میں انہماک انکے اہم قابل تقلید اوصاف ہیں قاری عطاء الرحمن ندوی نے مزید کہا کہ انھوں نے  ایک اچھی دینداری اور پرہیز گاری کی زندگی گزاری 

جو شریعت کی خدمت میں پوری امانت ودیانت کے ساتھ سامنے آئی، وہ ایک باوقار اور ربانی عالم کے طو رپر یاد کیے جائیں گے اور ان کا فیض ان کے شاگردوں اور تحریری سرمایہ کے ذریعے جاری رہے گا۔قاری عطاء الرحمن ندوی نے انکے اہل خانہ اور تمام محبین کو تعزیت پیش کرتے ہوئے کہا کہ مفتی صاحب سے تعلق رکھنے والے بندگان خدا کی تعداد بے شمار ہے یقیناً وہ سب مولانا کیلئے صدقہ جاریہ ہے، اللہ محض اپنے فضل و کرم سے انکی بال بال مغفرت فرمائے اور انکے فیض علم کو جاری رکھے، انکی لغزشوں اور تقصیرات سے کو نظر انداز کرتے ہوئے جنت الفردوس میں اعلی مقام عطا فرمائےنیز جملہ اہل تعلق، تلامذہ اور محبین کو صبر جمیل عطا فرمائے۔

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں

Post Top Ad