تازہ ترین

جمعرات، 21 مئی، 2020

مدراس کے مسائل جلدہی حل ہونگے ، یونس حکیم ، عبدالقیوم انصاری

سیتامڑھی: محمد صدرعالم نعمانی (یواین اے نیوز21مئی2020)بہار اسٹیت اقلیتی کمیشن پٹنہ کے چیرمین کے چیمبر میں آج ملحقہ مدارس اور اساتذہ مدارس کےالتوامیں پڑے مسائل کےحل سے متعلق ایک اہم میٹنگ بہار اسٹیٹ اقلیتی کمیشن کے چیرمین الحاج پروفیسر یونس حسین حکیم کی صدارت میں منعقد ہوئ ، جس میں بہار اسٹیٹ مدرسہ ایجوکیشن بورڈ پٹنہ کے چیرمین عبدالقیوم انصاری، محمد تسنیم الرحمن اسپیشل ڈائرکٹر محکمہ تعلیم حکومت بہار، ارشد فیروز ڈپٹی سکریٹری محکمہ تعلیم حکومت بہار، اور محمد فاروق زماں ایڈ منسٹریٹر بہار اسٹیٹ اقلیتی کمیشن پٹنہ موجود تھے ، اس اہم مٹینگ میں بہار اسٹیٹ مدرسہ ایجوکیشن بورڈ پٹنہ سے ملحق مدارس اور اسکے اساتذہ کے التوا میں پڑے ایک ایک مسائل پرغورو خوض کیا گیا، جس میں اساتذہ کے ادائیگی تنخواہ کے الاٹمنٹ کا معاملہ خاص طور سے زیر غور تھا

اس سلسلے میں محمد تسنیم الرحمن اسپیشل ڈائریکٹر اور ارشد فیروز ڈپٹی سکریٹری محکمہ تعلیم نے ملحقہ مدراس کےالتوا میں پڑے مسائل اور اساتذہ کے تنخواہ کی ادائیگی کےلئے الاٹمنٹ کے سلسلے میں میٹنگ میں کہا کہ وہ ان مسائل کو ترجیہی بنیاد پرجلد حل کرینگے، آج کی میٹنگ میں اساتذہ مدارس کے مسائل پر غورو وخوض کئے جانے پر جمیعت علماء سیتامڑھی کے صدر مولانا محمد صدرعالم نعمانی، آل بہار مدرسہ ٹیجرس ایسوسی ایشن سیتامڑھی کے سکریٹری جلال الدین قریشی عرف نہال، اور مدرسہ رحمانیہ مہسول سیتامڑھی کے صدر محمد ارمان علی نے مشترکہ طور پر چیرمین بہار اسٹیٹ اقلیتی کمیشن جناب الحاج پروفیسر یونس حسین حکیم اور چیرمین بہار اسٹیٹ مدرسہ ایجوکیشن بورڈ جناب عبدالقیوم انصاری کی شتائش کرتےہوئےکہاکہ انشاء اللہ جلد ہی ملحقہ مدراس کے مسائل اور اساتذہ کے تنخواہ کی ادائیگی کے الاٹمنٹ کا مسئلہ حل ہوگا

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں

Post Top Ad