تازہ ترین

پیر، 11 مئی، 2020

اردو مراٹھی میڈیم اساتذہ کی خالی آسامیاں پر کی جائے، حکومت اپنے فیصلے پر نظرثانی کریں۔ اکھل بھارتیہ اردو شکشک سنگھ کا مطالبہ

مہاراشٹر۔ذوالقرنین احمد(یو این اے نیوز 11مئی 2020)ریاست مہاراشٹرا میں معاشی مندی کا خطرہ پیدا ہونے کی وجہ سے ریاستی حکومت نے ۲۰۲۰.۲۱ میں سرکاری ملازمتوں کے لیے بھرتی پر پابندی عائد کردی ہے۔ اس پابندی کے سبب ریاست مہاراشٹرا میں جو ٹیچر بھرتی شروع تھی وہ بھی رک گئی ہیں۔ ریاستی حکومت اپنے اس فیصلے پر نظرثانی کرکے ریاست میں اردو اور مراٹھی میڈیم کی ٹیچر بھرتی شروع کرنے کی اجازت دیں اس طرح کی اپیل اکھل بھارتیہ اردو شکشک سنگھ نے ریاستی کے وزیرِ اعلیٰ اور وزیرِ تعلیم کو ای میل کے ذریعے کی ہے۔لاک ڈاؤن کے سبب آج پورا ملک متاثر ہوا ہے اور ریاست کے حالات بھی سنجیدہ ہے جس کے وجہ سے وزیرِ مالیات اجیت پوار کے توسط سے ایک سرکیولر جاری کرکے سال۲۰۲۰.۲۱ میں سرکاری ملازمت کے لیے بھرتی سے منع کیا گیا ہے۔

لیکن ریاستی حکومت کے اس فیصلے سے ٹیچر بھرتی کا انتظار کرنے والے امیدواروں کے ساتھ ناانصافی ہونے والی ہے۔ریاست میں پچھلے دس سال سے ٹیچر بھرتی نہیں ہوئی ہے اور جو بھرتی شروع ہے اسے بند نہیں کرنا چاہیے اس طرح کا مطالبہ اکھل بھارتیہ اردو شکشک سنگھ کے ریاستی سیکریٹری ساجد نثار احمد سر نے حکومت سے کیا ہے۔ حکومت اپنے فیصلے پر تبادلہ خیال کریں اور اردو ، مراٹھی میڈیم کی ٹیچر بھرتی کو مخصوص اجازت دیں جائے اور ٹیچر بھرتی کا عمل شروع کرکے اس سے متعلق افسران کو بھی آرڈر دیا جائے اس طرح کا مطالبہ بھی کیا گیا ہے


کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں

Post Top Ad