تازہ ترین

اتوار، 10 مئی، 2020

مئو ضلع کی طالبہ کو پولس ڈھونڈھنے میں ناکام۔ آپ لوگ شئیر کرکے کریں مدد۔

مئو(یواین اے نیوز10مئی2020)مئو ضلع کےمدھوبن تھانہ علاقہ کے رہائشی نویں جماعت کی ایک  طالبہ ایک ہفتے سےلاپتہ ہے،ابھی تک پولس تلاش کرنے میں ناکام دکھائی دے رہی ہے۔ متاثرہ لڑکی کے والد کی تحریر پر پولیس نے ایک نوجوان کے خلاف اغوا کا مقدمہ درج کرکے کارروائی شروع کردی۔وہیں متاثرہ افراد کے اہل خانہ کسی بھی قسم کے خدشات میں جی رہے ہیں ، وہیں پولیس کمبھ کرن کی نیند میں سو رہی ہے۔

 آپ کو بتادیں کہ طالبہ یکم مئی کی صبح سائیکل پر کسی کام گھر سے باہر نکلی تھی ،جب دیر شام تک گھر نہیں پہنچی تو اہل خانہ پریشان ہوگئے اور پھر اہل خانہ نے کافی چھان بین کرنے لگے ، لیکن پتہ نہیں چل سکا ، جس کے بعد دوسرے دن ، اس خاندان نے ایک نوجوان کے خلاف اغوا کرنے کی تحریر دی۔ یہ توقع کرتے ہوئے کہ نوجوان کے خلاف تھانے میں مقدمہ درج کیا جائے۔ تحریر کی بنیاد پر پولیس نے نوجوان کے خلاف مقدمہ درج کرکے کارروائی شروع کردی۔لیکن ابھی تک پولس کو کوئی کامیابی نہیں مل سکی ہے۔اہل خانہ نے لوگوں سے اپیل کی ہے کہ اس تصویر کو شئیر کرکے ڈھونڈنے میں مدد کریں۔

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں

Post Top Ad