تازہ ترین

پیر، 18 مئی، 2020

لاک ڈاؤن: مزدور کی بیوی نے سڑک پر دیا ایک بچے کو جنم،تو مسلم خواتین نے کرائی۔۔۔۔

نئی دہلی (یواین اے نیوز18مئی2020)دہلی سے امبیڈکرنگر جانے والے مزدور کی بیوی روڈ ویز بس میں ہی درد زہ شروع ہوگیااور انہیں روناہی پولیس اسٹیشن کے قریب سڑک کے کنارے اتار دیا گیا۔ آس پاس سے باہر آئیں مسلم خواتین نے سڑک کے کنارے صحیح سالم بچے کی پیدائش کروائیں۔ اس عورت نے ایک بیٹے کو جنم دیا ہے۔

دہلی سے اپنی جان بچانے کے بعد حاملہ بیوی روبی (21) کی مددکے لئیے دلت ومل نے ٹول پلازہ تحسین پور  کسی طرح پہنچا۔ یہاں سے روڈ ویز پر امبیڈکر نگر کے لئے سہارا ملا ، لیکن روناہی پولیس اسٹیشن کے قریب پہنچتے ہی اس عورت کو درد زہ ہوناشروع ہوگیا۔

بس کے ڈرائیور نے جوڑے کو سامان کے ساتھ سڑک کے کنارے اتاردیا اور ان سے اپنا پیچھا چھڑا لیا۔ اس عورت کی چیخ وپکار سن کر شاہراہ کے کنارے رہنے والی نسیم بانو سمیت کچھ خواتین نے متاثرہ شخص کی مدد کی اور اس عورت کے بچے کی پیدائش کروائی۔

ڈلیوری لیڈی نے بتایا کہ اتوار کے روز صبح سات بجے کے قریب ایک ایمبولینس آگئی تھی لیکن تب تک پیدائش نامکمل تھی لہذا اسے واپس کردیا گیا۔ تاہم جب دوپہر 12 بجے سی ایچ سی انچارج ڈاکٹر اے کے سنگھ اور پولیس تھانہ روناہی سے واقعے سے متعلق سوال پوچھا گیا تو انہیں اسکی جانکاری ہی نہیں تھی۔

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں

Post Top Ad