تازہ ترین

پیر، 11 مئی، 2020

مزدوروں کی پکار اور پریشانی ہردل کو چھوتی ہے انکی مدد ایک عظیم خدمت، مولانا ظفر الدین ندوی

لکھنؤ فیض آباد روڈ سے گزر رہے  پیدل مسافروں کا مدح گنج کے نوجوان بنے سھارا، لوگوں سے مدد کی اپیل
لکھنؤ(یو این اے نیوز 11مئی 2020) لکھنؤ فیض آباد روڈ سے گزر رہے غریب پیدل مسافروں کے لیے محلہ مدح گنج کے الخير فاؤنڈیشن کے نوجوانوں نے بڑی مقدار میں کھانے کا انتظام کرکے ایک بڑی خدمت انجام دی،شاہراہِ سے بڑی تعداد میں لوگ گزر کر اپنے گھروں کا سفر طے کر رہے ہیں بڑی تعداد میں کھانے کا انتظام کرنے کے بعد بھی  گزرنے والوں کی کثرت کے سامنے یہ بڑی مقدار بہت کم رہی،

اس سلسلے میں مولانا ظفر الدین ندوی نے یو این اے نیوز کے ایک سوال کے جواب میں کہا کہ تمام اہل ثروت افراد کی اس جانب توجہ دینی چاہیے یہ مزدور ایک طویل سفر مجبورا کر رہے ہیں جنکی مدد وقت کی اہم ضرورت ہے مولانا ظفر الدین ندوی نے مزدوروں اور ورکروں کے بحران پر شدید تشویش کا اظہارکرتے ہوئے کہا ہے کہ ان کی پکاراورپریشانی ہر دل کو چھوتی ہے اس لئے بحران کی اس گھڑی میں ان کی مدد سب سے بڑی وطن پرستی ہے، حکومت کو اس جانب فورا توجہ دینی چاہیے

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں

Post Top Ad