تازہ ترین

جمعہ، 15 مئی، 2020

مدرسۃ الاصلاح میں حدیث کے استاذ مولانا عبیداللہ قاسمی کو ضمانت پر رہا کرنے کا ایڈیشنل چیف جوڈیشل مجسٹریٹ نے دیا حکم۔

سرائے میر/اعظم گڑھ (یواین اے نیوز15مئی2020)حوصلہ نیوز پورٹل میں چھپی خبر کے مطابقاعظم گڑھ کے سرائے میر میں واقع مدرسۃ الاصلاح کے حدیث کے استاذ کو 4مئی 2020کو ان کے گھر چکیاں حسین آباد سے پولیس نے لاک ڈاؤن توڑنے کے الزام میں آئین ہند کی دفعہ 269، 270، 188، اور 353 کے تحت گرفتار کر کے جیل بھیج دیا تھا۔ آپ کو بتادیں کہ اعظم گڑھ کے ایڈیشنل چیف جوڈیشل مجسٹریٹ نے مولانا عبید اللہ قاسمی کو جمعرات کے روز ضمانت پر رہا کرنے کا حکم دیا ہے۔

وہیں مولانا نے ضمانت کی عرضی میں کہا ہے کہ ان کو بلاوجہ گرفتار کیا گیا ہے اور انہوں نے کسی بھی قانون کو نہیں توڑا ہے۔ عدالت نے ان کی ضمانت کی درخواست پر سماعت کرتے ہوئے کہا کہ مولانا 20 ہزار روپیہ بانڈ کے ساتھ دو ضمانتی عدالت میں پیش کریں گے، ضمانتی کے دستاویزات پر مولانا کو یہ مہلت دی گئی ہے کہ وہ لاک ڈاؤن ختم ہونے کے بعد عدالت میں جمع کریں گے۔اس کے ساتھ ساتھ یہ بھی کہا گیا کہ لاک ڈاؤن کے تعلق سے جو بھی حکومت کی طرف سے قوانین ہونگے ان کو عمل کریں گے۔

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں

Post Top Ad