تازہ ترین

اتوار، 10 مئی، 2020

پادرائن پورہ کے مسلم نوجوانوں کے خلاف ہوئے درندگی کی جمعیۃ علماء کرناٹک پرزور الفاظ میں مذمت کرتی ہے!

 بنگلور،محمد فرقان(یواین اے نیوز10مئی2020)ملک میں بڑھتی اسلامفوبیا کے چلتے گزشتہ کل شہر گلستان بنگلور میں موٹر سائکل پر سوار پادرائن پورہ سے تعلق رکھنے والے دو مسلم نوجوانوں کو پولیس افسران اور مقامی شدت پسند غنڈوں نے درندگی کا اظہار کرتے ہوئے انہیں مسلمان ہونے کی بنیاد پر جس بےرحمی سے مارا ہے، اسکی جمعیۃ علماء کرناٹک (مولانا ارشد مدنی) سخت الفاظ میں مذمت کرتی ہے۔ اس حادثے سے شہر کی امن و امان اور بھائی چارے کو سخت نقصان پہنچا ہے خصوصاً مسلم برادری میں سخت بے چینی پائی جارہی ہے۔ پولیس افسران کی موجودگی میں ایسا المناک واقعہ پیش آنا اور پولیس افسران کا براہ راست اس میں ملوث ہونا یقیناً پورے پولیس محکمہ پر سوالیہ نشان کھڑا کرتا ہے۔

ایسے غیر ذمہ دار افسران پورے پولیس محکمہ کیلئے ایک دھبہ ہیں۔ شہر کی امن و امان کی بحالی کیلئے جمعیۃ علماء کرناٹک جہاں اس واقع کی سخت الفاظ میں مذمت کرتی ہے وہیں حکومت کرناٹک اور بنگلور سٹی پولیس خصوصاً کمشنر بھاسکر راؤ سے پرزور اپیل کرتی ہیکہ وہ خاطی افسران اور ان غنڈوں کے خلاف سخت سے سخت کارروائی کرتے ہوئے جلد از جلد کیفر کردار تک پہنچائیں تاکہ آئندہ شہر میں ایسے واقعات رونما نہ ہوں۔نیز جمعیۃ علماء کرناٹک اس واقعہ کو بہت قریب سے دیکھ رہی ہے اور ضرورت پڑنے پر قانونی چارہ جوئی کیلئے بھی تیار ہے!

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں

Post Top Ad