تازہ ترین

جمعہ، 22 مئی، 2020

پاکستان میں عیدالفطر 24 مئی کو ہوگی،وفاقی وزیر سائنس کا دعویٰ۔

اسلام آباد(یواین اے نیوز22مئی2020)وفاقی وزیر سائنس اینڈ ٹیکنالوجی فواد چوہدری نے دعویٰ کیا ہےکہ پاکستان سمیت دنیا بھر میں عیدالفطر 24 مئی کو ہوگی۔نجی ٹی وی کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے وفاقی وزیر سائنس اینڈ ٹیکنالوجی فواد چوہدری نے کہا کہ وزارت سائنس کے کلینڈر کےمطابق اس بار ملک میں عیدالفطر 24 مئی ہوگی۔

انہوں نے دعویٰ کیا کہ اس بار دلچسپ بات یہ ہےکہ پاکستان کے ساتھ تقریباً پوری دنیا میں ہی عیدالفطر24 مئی کو ہوگی جن میں انڈونیشیا، ملائیشیا، سعودی عرب اور دیگر مسلم ممالک میں بھی عید الفطر 24 مئی کو منائی جائےگی۔فواد چوہدری کا کہنا تھا کہ وزارت سائنس کی کمیٹی میں وفاقی وزیر غلام سرور اور نور الحق کو بھی دعوت دی ہے۔

واضح رہےکہ پاکستان میں شوال کا چاند دیکھنے کے لیے مرکزی رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس ہفتہ 23 مئی کو طلب کیا گیا ہے، پاکستان میں شوال کے چاند کی رویت کے لیے مرکزی کمیٹی اور زونل کمیٹیاں چاند کی شہادتیں موصول کریں گی جس کے بعد ہی عیدالفطر کا حتمی اعلان کیا جائے گا۔

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں

Post Top Ad