تازہ ترین

اتوار، 10 مئی، 2020

مجھ کو میرے حال پر چھوڑ دو میں صحت کے اعتبار سے درست ہوں

بھوگاؤں ،مین پوری:حافظ محمد ذاکر (یواین اے نیوز10مئی2020)کورونا وائرس کی روک تھام کے لئے فافذ کئے گئے لاک ڈاؤن کی اب تو کھلے عام خلاف ورزی کی جارہی ہے ۔ایسا لگتا ہے کہ لوک ڈاؤن اب اس ملک میں کوئی معنی نہیں رکھتا ۔مسلسل لوگوں کی آمد ورفت جاری ساری ہے ،لوگ اپنے اپنے گھرجانے کے لئے بے تاب نظر آرہے ہیں ،اب لوگوں کو (خصوصاً مزدور طبقہ )نا کورانا وائرس کا خوف ہے اور ناہی وزیر اعظم نریندر مودی کے حکم کا احساس، مزدوروں کو صرف اپنا گھر اپنا خاندان نظر آرہا ہے ،کہ کسی طرح اپنے گاؤں اپنے شہر پہنچ جائیں ۔آج جی ٹی روڈ کے راستے پیدل سفر کر کے قصبہ بھوگاؤں پہنچے

 دہلی، غازی آباد اور گڑگاؤں ،گونڈا،بلیاء ،بستی وغیرہ کے 27 افراد کو بھوگاؤںپولس نے اپنی تحویل میں لیکر مین پوری کے معروف تعلیمی ادارہ ڈاکٹر کرن سوجیہ اسکول میں روانہ کر دیا ۔روانہ کرتے وقت مزدور پولس سے بار بار یہی اپیل کرتے رہے کہ مجھے میرے حال پر چھوڑ دو ،مجھے کورنٹائن کے لئے نہ بھیجو،میں طبی اعتبار بالکل صحیح ہوں مجھے کوئی تکلیف نہیں ہے ۔مسافر بار بار یہی مطالبہ کرتے رہے کہ مجھے گھر جا نے دو ،مگر پولس نے ان کو کورنٹائن کے لئے بھیج دیا ۔اس موقع پر، ایس آئی نیتا مہیشوری اور ہیڈکاؤنٹ بی ایل شرما نے سب کو راضی کیا اور انہیں اسکول بھیج دیا۔

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں

Post Top Ad